عمر ایوب کے خلاف اثاثے چھپانے کا الزام، نااہلی ریفرنس الیکشن کمیشن کو ارسال

اتوار 1 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے خلاف نااہلی کا ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:دھاندلی تحقیقات: عمر ایوب نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ عدالت عظمیٰ میں چیلنج کر دیا

یہ ریفرنس سابق رکن قومی اسمبلی بابر نواز کی جانب سے جمع کرایا گیا تھا، جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ عمر ایوب نے اپنے اثاثوں کی تفصیلات میں غلط بیانی کی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ریفرنس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمر ایوب نے متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کاری ویزے اور اس سے حاصل ہونے والے منافع یا نقصان کو اپنے گوشواروں میں ظاہر نہیں کیا۔

مزید یہ کہ انہوں نے ایک کمپنی کے حصص اور منافع کو بھی چھپایا، جو آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت ان کی نااہلی کا باعث بن سکتا ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اس ریفرنس کو سماعت کے لیے مقرر کر لیا ہے۔ اگر الزامات ثابت ہو جاتے ہیں تو عمر ایوب کی قومی اسمبلی کی رکنیت خطرے میں پڑ سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آصف زرداری سندھ کا پانی بیچنے کے بعد اب مگرمچھ کے آنسو بہا رہے ہیں، عمر ایوب

یہ پیشرفت ملک کی سیاسی صورتحال پر گہرے اثرات مرتب کر سکتی ہے، خاص طور پر اپوزیشن کی قیادت میں ممکنہ تبدیلی کے تناظر میں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ