مولانا فضل الرحمان نے خیبرپختونخوا میں کرپشن کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کردیا

اتوار 1 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں کرپشن اس وقت تک ختم نہیں ہو سکتی جب تک ہماری حکومت قائم نہیں ہو جاتی۔ اربوں روپے کی مبینہ کرپشن کی عدالتی تحقیقات ہونی چاہییں۔

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ماضی میں ہمارے دور میں کرپشن میں واضح کمی آ چکی تھی، لیکن آج تو آمنے سامنے بیٹھ کر لو دو کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں خیبرپختونخوا میں کرپشن ہورہی ہے، سربراہ احتساب کمیشن قاضی انور کا انکشاف

صوبے میں کرپشن سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے لطیفہ سناتے ہوئے کہاکہ پیپلزپارٹی کرپشن کے خلاف احتجاج نہیں کررہی بلکہ اپنا ریکارڈ ٹوٹنے کے خلاف احتجاج کررہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ بھارتی وزیراعظم مودی کی حماقتوں کی وجہ سے خطہ دوبارہ جنگ کی طرف چلا گیا، ہندوستان کی جانب سے اب بھی جارحیت کا خطرہ موجود ہے۔

’جے یو آئی کی تجویز یہی ہے کہ ایشیا کو مضبوط کریں‘

مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ ہمیں جدید دور کے تقاضوں کو مدنظر رکھ کر فیصلے کرنا ہوں گے، چین معاشی میدان میں ابھر کر سامنے آرہا ہے، جے یو آئی کی تجویز یہی ہے کہ ایشیا کو مضبوط کریں۔

انہوں نے کہاکہ ہمیں پاکستان کی دفاعی قوتوں پر اعتماد ہے، حالیہ پاک بھارت جنگ کے بعد پاکستان عالمی سطح پر ابھر کر سامنے آیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان اور افغانستان ایک دوسرے کے لیے ناگزیر ہیں، دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات بہتری کی طرف جارہے ہیں جو خوش آئند ہے۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان سفیر کی سطح پر تعلقات کی بحالی اہم پیشرفت ہے۔

جے یو آئی نے کم عمری کی شادی پر پابندی کا بل مسترد کردیا

سربراہ جے یو آئی نے کہاکہ ہم 18 سال سے کم عمر بچوں کی شادی پر پابندی کے بل کو مسترد کرتے ہیں، ہم قرآن و سنت کے منافی کسی قانون کو نہیں مانتے، اس قانون کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی جلسے کیے جائیں گے اور دیگر اقدامات بھی کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ یہ ملک اسلام کے نام پر بنا تھا، لیکن اس کی اسلامی شناخت کو ختم کیا جارہا ہے، جو ہمیں قبول نہیں۔ آئین میں واضح ہے کہ قرآن و سنت کے منافی قانون سازی نہیں ہوگی۔

مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ اب 18 سال سے کم عمر بچوں کی شادی کے حوالے سے یو این قرارداد کا حوالہ دیا جارہا ہے، یہ حکمران آئین کے ساتھ ساتھ قرآن و سنت کے بھی مجرم ہیں۔

’ملک میں نکاح کو مشکل اور زنا کو آسان بنایا جارہا ہے‘

انہوں نے کہاکہ ملک میں نکاح کو مشکل اور زنا کو آسان بنایا جارہا ہے، ہم 29 جون کو ہزارہ ڈویژن میں بڑا اجتماع کریں گے، جس میں اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا جائےگا۔

یہ بھی پڑھیں خیبرپختونخوا حکومت ایک نعرے ’کرپشن کرپشن‘ پر چل رہی ہے، فیصل کریم کنڈی

مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ دین میں شادی کے لیے عمر کی حد نہیں بلکہ بلوغت کی شرط رکھی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’یہ ناقابلِ قبول ہے‘، اکشے کمار کی بھارت میں نسل پرستی کے واقعات کی سخت مذمت

پنجاب میں اسٹروک مینجمنٹ پروگرام، فالج کے مریضوں کے لیے نئی زندگی کی نوید

سرمد کھوسٹ کی فلم ’لالی‘ ، پاکستان کی پہلی مکمل فیچر فلم نے عالمی سینما میں دھوم مچا دی

بنگلہ دیش نے بھارتی اسپائس جیٹ کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے سے روک دیا

ایپسٹین کے مشیروں کیخلاف مقدمہ تصفیے پر منتج، ساڑھے 3 کروڑ ڈالر کی ادائیگی پر آمادگی

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب