کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اتوار کی شام 5 بجکر 33 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے کراچی کے مختلف علاقوں میں محسوس کیے گئے۔
ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.6 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی زمین کے اندر گہرائی 10 کلومیٹر اور مرکز قائد آباد کے قریب تھا۔
زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی شہری گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔
پی ایم ڈی کے مطابق زلزلے کے باعث کسی بھی علاقے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔