پی ٹی وی میں نام کی تختی بحال کرنے پر فواد چوہدری عطاتارڑ کے شکرگزار

اتوار 1 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) میں نام کی تختی بحال کرنے پر فواد چوہدری نے وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ کا شکریہ ادا کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سلمان اکرم راجہ پارٹی کو کسی رجمنٹ کی طرح چلارہے ہیں، فواد چوہدری کا الزام

سابق وزیراطلاعات فواد چوہدری نے مائیکروبلاگنگ سائٹ ایکس پر لکھا کہ بطور وفاقی وزیرِ اطلاعات مجھے پی ٹی وی کے کانفرنس روم کا افتتاح کرنے کا اعزاز حاصل ہوا تھا، تاہم 2022 میں حکومت تبدیل ہوتے ہی میرے نام کی تختی ہٹا دی گئی تھی۔

فواد چوہدری نے لکھا وفاقی وزیر عطا تارڑ نے پی ٹی وی میں میرے نام کی تختی بحال کر کے مجھے آگاہ کیا ہے.

یہ بھی پڑھیں: ’فواد چوہدری کو ان حرکتوں سے باز رہنا چاہیے‘، فیصل چوہدری نے اپنے بھائی کے بارے میں کیا کہا؟

انہوں نے لکھا کہ آج کے گہرے سیاسی ماحول میں احترام اور تہذیب کے ایسے اشارے بہت کم دیکھنے کو ملتے ہیں، میں وزیر عطاتارڑ کا ان کی تدبر اور شائستگی کے لیے تہہ دل سے مشکور ہوں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل