کوئٹہ میں گاڑی کے قریب دھماکا، ایک شخص جاں بحق

اتوار 1 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کوئٹہ میں مغربی بائی پاس پر گاڑی کے قریب دھماکا ہوا ہے، جس سے ایک شخص جاں بحق ایک زخمی ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ میں دھماکا، قبائلی رہنما بھائی سمیت جاں بحق

پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے مغربی بائی پاس پر دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہو گئے، زخمی افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک زخمی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ہے۔

 بم ڈسپوزل ٹیم موقع پر پہنچ گئی ہے، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے دھماکا کو گھیرے میں لے لیا ہے، دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خضداراسکول بس دھماکا: ایک باپ جس کی دنیا ہی لٹ گئی

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی کوئٹہ کے نواحی علاقے کلی منگلا میں بم دھماکے  سے قبائلی رہنما عبدالسلام بازئی اپنے بھائی سمیت جاں بحق  اور 6 افراد زخمی ہوئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد کاروباری ہفتے کا مثبت اختتام، 990 پوائنٹس کا اضافہ

پی ایچ ایف انتظامیہ کی نااہلی: مصر میں شیڈول ورلڈ کپ کوالیفائنگ رائونڈ بھی دائو پر لگ گیا

ٹی20 ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کے خلاف کامیابی کس طرح سیمی فائنل کی راہ ہموار کرسکتی ہے؟

میرے مرنے کے بعد بیوی کی دیکھ بھال کون کرے گا؟ 65 سالہ شخص نے بیوی کا قتل کردیا

آزاد کشمیر میں بروقت الیکشن کی راہ ہموار، غلام مصطفیٰ مغل نے چیف الیکشن کمشنر کا حلف اٹھالیا

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

ٹی20 ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کے خلاف کامیابی کس طرح سیمی فائنل کی راہ ہموار کرسکتی ہے؟

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟