پاکستان کی ٹی20 کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے بابر اعظم کے ساتھ تعلقات میں مبینہ خرابی کی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان دونوں کی دوستی اسکول کے زمانے سے ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس زمانے میں سوشل میڈیا نہیں تھا، میں اب بھی بابر اعظم کو آن لائن فالو نہیں کرتا اس لیے انہیں ان فالو کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
یہ بھی پڑھیے: سہ فریقی سیریز: پاکستان جنوبی افریقہ کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا، رضوان اور سلمان کی شاندارسینچریاں
سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ لوگ ہر وقت باتیں کرتے رہتے ہیں اس میں کوئی سچائی نہیں ہے۔
سلمان علی آغا نے اس موقع پر بنگلہ دیش کے خلاف اپنی ٹیم کی بہترین پرفارمنس کو سراہا، اور کہا کہ اس کے بعد ہم بنگلہ دیش اور پھر ویسٹ انڈیز کے ٹور پر جارہے ہیں۔ اگر ایشیا کپ ہوا بھی تو دبئی میں ہونے کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب تک میں کپتان ہوں ہمارے کھیلنے کا انداز ایسا ہی رہے گا اور ہم کوشش کریں گے کہ مخالف ٹیم کے بلے بازوں اور باولروں کو دباؤ میں رکھے۔