سہ فریقی کرکٹ سیریز کے اہم ترین میچ میں پاکستان کے کپتان محمد رضوان اور نائب کپتان سلمان آغاز کی ناقابل شکست شاندار اننگز کے بدولت جنوبی افریقہ کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے، دونوں کپتان اور نائب کپتان نے شاندار سنیچریاں اسکور کیں۔
پاکستان نے جنوبی افریقہ کے 352 رنز کے تعاقب میں مقررہ ہدف 49 ویں اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر مکمل کرکے سہ فریقی ٹورنامنٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا، فائنل پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔
جنوبی افریقہ کے 352 رنز کے تعاقب میں پاکستانی بیٹرز نے اننگز کا آغاز کیا تو پہلی وکٹ 57 کے مجموعی اسکور پر گری جب بابراعظم 23 رنز بنا کر مولڈر کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے دوسری وکٹ 87 کے مجموعی اسکور پر گری جب سعود شیکیل 15 رنز بنانے کے بعد کوربن بوش کی گیند پر ویئن مولڈر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔
پاکستان کی تیسری وکٹ بھی فوری 91 کے مجموعی اسکور پر گر گئی جب فخر زمان 41 رنز بنانے کے بعد وائن مولڈر کی گیند پر ہنرچ کلاسن کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔
پاکستان کی چوتھی وکٹ 351 کے مجموعی اسکور پر گری جب نائب کپتان شاندار جارحانہ اننگز کھیلتے ہوئے 134 رنز پر لنگی نگدی کی گیند پر کیچ وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ انہوں نے 2 چھکوں اور 16 چوکوں کی مدد سے 103 گیندوں پر 134 رنز اسکور کیے۔
پاکستان کی اننگز کی دوسری خاص بات کپتان محمد رضوان کی ناقابل شکست 122 رنز کی اننگز ہے جو انہوں نے 3 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 128 گیندوں پر مکمل کی۔
طیب طاہر نے 4 رنز اسکور کیے اور آؤٹ نہیں ہوئے، یوں پاکستان نے 49 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر اپنا ہدف مکمل کر کے فائنل کے یے کوالیفائی کر لیا، جنوبی افریقہ کی جانب سے وایان مولڈر نے 2 جبکہ لنگی نگیڈی اور کوربن بوش نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
سہ ملکی سیریز کے اہم ترین میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 353 رنز کا ہدف دیا ہے۔
اس سے قبل جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا آغاز کیا تو اس کی پہلی وکٹ 51 کے مجموعی اسکور پر گری جب ٹونی ڈی زورزی 22 رنز بنانے کے بعد شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر آغا سلمان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔
جنوبی افریقہ کی دوسری وکٹ 170 کے مجموعی اسکور پر گری جب ٹمبا باواما 82 رنز پر سعود شکیل کی تھرو پر رن آؤٹ ہوگئے، تیسری وکٹ 238 کے مجموعی اسکور پر گری جب میتھیو بریٹزکے 83 رنز بنانے کے بعد خوشدل شاہ کی گیند پر آغا سلمان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔
جنوبی افریقہ کی چوتھی وکٹ 241 کے مجموعی اسکور پر گری جب وایاان مولڈر 2 رنز بنانے کے بعد شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر سعود شکیل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔
جنوبی افریقہ کی پانچویں وکٹ 319 کے مجموعی اسکور پر گری جب ہینریچ کلاسن 87 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے کے بعد نسیم شاہ کی گیند پر شاہین شاہ آفریدی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے کائل ویرین نے نا قابل شکست 44 رنز اسکور کیے جبکہ کوربن بوش نے ناقابل شکست 15 رنز اسکور کیے۔ پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 2 جبکہ نسیم شاہ اور خوشدل شاہ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل شائقین کے لیے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جانے والا میچ سیمی فائنل کا روپ اختیار کرگیا تھا، کیونکہ اس میچ میں جس ٹیم نے جیتنا تھا اس کا فائنل میں مقابلہ جمعہ کو نیوزی لینڈ کا سامنا کرنا ہے، جنوبی افریقہ سیریز میں اس وقت تک ناقابل شکست ہے۔
پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں 2 تبدیلیاں کی تھیں۔ انجری کے شکار حارث رؤف کی جگہ محمد حسنین ٹیم میں شامل ہوئے جبکہ کامران غلام کی جگہ سعود شکیل کو ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔دوسری طرف جنوبی افریقہ نے بھی ٹیم میں اور ہینرچ کلاس اور کیشور مہاراج سمیت 4 کھلاڑیوں کی تبدیلی کر رکھی تھی۔
مزید پڑھیں: سہ ملکی سیریز: کراچی میں میچز کے دوران جامع سیکیورٹی پلان مرتب کرلیا گیا
واضح رہے کہ دونوں ہی ٹیموں کو ایونٹ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے ، جنوبی افریقہ سہ فریقی سیریز سے دونوں میچ ہارنے کے بعد باہر ہو گیا ہے۔ پاکستان کو سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کو 78 رنز سے شکست ہوئی تھی جبکہ جنوبی افریقہ کو نیوزی لیںڈ نے 6 وکٹوں سے ہرایا تھا۔
اس سے قبل پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں 3 میچوں کی ون ڈے سیریز میں مدِمقابل آچکی ہیں، جس میں پاکستان نے میزبان ٹیم کو 0-3 سے کلین سویپ کیا تھا۔
مزید برآں، جنوبی افریقہ کو اپنے گزشتہ 5 میچوں میں مسلسل شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، جبکہ پاکستان نے پچھلے 5 میں سے صرف ایک میچ ہارا ہے۔
اگر پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ایک روزہ کرکٹ میں مجموعی ریکارڈ کی بات کریں تو دونوں ٹیمیں اب تک 86 ون ڈے میچز میں آمنے سامنے آچکی ہیں، جن میں پاکستان کو 33 میچوں میں کامیابی حاصل ہوئی تو جنوبی افریقہ 52 میں فتحیاب ہوا جبکہ ایک میچ بے نتیجہ رہا۔
مزید پڑھیں: حارث رؤف سہ فریقی سیریز سے باہر، کیا چیمپیئنز ٹرافی کھیل پائیں گے؟
پلیئنگ الیون
پاکستان: فخر زمان، بابر اعظم، سعود شکیل، محمد رضوان (کپتان، وکٹ کیپر)، طیب طاہر، سلمان علی آغا، خوشدل شاہ، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، محمد حسنین اور ابرار احمد شامل ہیں
جنوبی افریقہ: میتھیو بریٹزکی، ٹیمبا باووما (کپتان)، ٹونی ڈی زورزی، کائل ویریانے (وکٹ کیپر)، ہینرک کلاسین، ویان ملڈر، سینورن متھوسامی، کوربن بوش، کیشَو مہاراج، لُنگی نگیڈی، تبریز شمسی شامل ہیں