کوئٹہ میں پولیس وین پر دستی بم حملہ، 5 افراد زخمی

پیر 2 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ایک بار پھر دہشتگردی کا واقعہ پیش آیا ہے۔ مشرقی بائی پاس کے علاقے بکرا منڈی کے قریب نامعلوم افراد نے پولیس کی گاڑی کو دستی بم حملے کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق دھماکا اس وقت ہوا جب معمول کے گشت پر مامور پولیس وین بکرا منڈی کے قریب سے گزر رہی تھی۔ حملہ آوروں نے وین پر دستی بم پھینکا اور موقع سے فرار ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

واقعے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ اور فرانزک ٹیم بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے تاکہ شواہد اکٹھے کیے جا سکیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹی20 ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کے خلاف کامیابی کس طرح سیمی فائنل کی راہ ہموار کرسکتی ہے؟

میرے مرنے کے بعد بیوی کی دیکھ بھال کون کرے گا؟ 65 سالہ شخص نے بیوی کا قتل کردیا

آزاد کشمیر میں بروقت الیکشن کی راہ ہموار، غلام مصطفیٰ مغل نے چیف الیکشن کمشنر کا حلف اٹھالیا

وفاقی آئینی عدالت نے خیبر پختونخوا کا تعمیراتی خدمات پر ٹیکس قانونی قراردیدیا

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ نے 12 ارب ڈالر کا سنگ میل عبور کر لیا

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

ٹی20 ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کے خلاف کامیابی کس طرح سیمی فائنل کی راہ ہموار کرسکتی ہے؟

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟