اسلام آباد ہائیکورٹ نے میونسپل کارپوریشن اسلام آباد کو پراپرٹی ٹیکس بڑھانے سے روک دیا

پیر 2 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات اور میونسپل کارپوریشن کے اختیارات سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران اسلام آباد ہائیکورٹ نے میونسپل کارپوریشن اسلام آباد کو پراپرٹی ٹیکس بڑھانے سے روک دیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کیسز یکجا کرکے سماعت کی، درخواست گزاروں کی جانب سے بیرسٹر عمر اعجاز گیلانی، بدر اقبال، محمد علی و دیگر عدالت میں پیش ہوئے، الیکشن کمیشن، سی ڈی اے اور ایم سی آئی کے وکلا سمیت ایڈیشنل اور اسسٹنٹ اٹارنی جنرل بھی پیش ہوئے۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ اسلام آباد بلدیاتی الیکشن کمیشن ایکٹ 2025 قائمہ کمیٹی میں زیر بحث ہے، جہاں سے پھر یہ بل پارلیمنٹ بحث کے لیے واپس آئے گا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد کی ہاؤسنگ سوسائٹیوں اور شادی ہالوں کو کتنا ٹیکس ادا کرنا پڑے گا؟

الیکشن کمیشن کی جانب سے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق رپورٹس عدالت میں جمع کرائی گئیں، الیکشن کمیشن کے حکام کا مؤقف تھا کہ الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے لیے 120 روز کی ٹائم لائن دی تھی، جنرل الیکشن میں کاغذات نامزدگی ایک جبکہ بلدیاتی انتخابات میں زیادہ ہوتے ہیں۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے دریافت کیا کہ کیا یہ الیکشن نہ ہی سمجھا جائے، مطلوبہ ترمیم کتنےعرصے میں ہوجائے گی۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ چھبیسویں آئینی ترمیم تو جلد ہوگئی تھی، یہ والی ترمیم بھی جلد ہوگی یا سست، جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل  نے کہا کہ یہ ترمیم بھی جلد ہی ہو جائے گی۔

مزید پڑھیں:’سولر پینل کی درآمدات پر ٹیکس بڑھانے کا کوئی منصوبہ نہیں‘

وکیل درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ جب منتخب مقامی حکومت ہی نہیں تو پراپرٹی کیسے بڑھ سکتا ہے، جس پر جسٹس محسن اختر کیانی  نے کہا کہ جب تک مقامی حکومت منتخب نہیں ہوتی پراپرٹی ٹیکس کی پرانی شرح برقرار رہے گی۔

عدالت نے کیس کی سماعت  24 ستمبر تک ملتوی کردی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ