بہنوں کے سامنے نوجوان پرتشدد کرنیوالا ملزم سلمان فاروقی گرفتار، ’یہ بس ایک فوٹو سیشن ہے‘

پیر 2 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی میں موٹرسائیکل سوار نوجوان پر بہنوں کے سامنے تشدد کرنے والے ملزم سلمان فاروقی کو گرفتار کرلیا گیا۔ جس کے بعد سوشل میڈیا پر سلمان فاروقی کا ہیش ٹیگ ٹرینڈ کرنے لگا۔ صارفین کی ایک بڑی تعداد اس گرفتاری پر تبصرے کرتی نظر آ رہی ہے اور کئی صارفین ملزم کو سزا دینے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

وقاص خان نے لکھا کہ ایک غریب پر اس کی بہن کے سامنے تشدد کرنے والا انسان نما درندہ سلمان فاروقی بالآخر گرفتار ہو گیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک لمحے کے لیے سوچیں اگر سوشل میڈیا نہ ہوتا تو سندھ پولیس ایک سرمایہ دار کو ہرگز گرفتار نہ کرتی۔

عادل محمود نے کہا کہ یہ بس ایک فوٹو سیشن ہے۔ جیل کا لاک بھی کھلا ہوا ہے۔

ایک ایکس صارف کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کے دباؤ کے باعث آج یہ شخص پابند سلاسل ہے۔

محمد قاسم نے لکھا کہ الحمدللہ اب دل کو کچھ سکون ملاہے۔ ظالم حوالات میں ہے اللہ کریم مظلوم فیملی کو انصاف دے۔

عمران احمد کہتے ہیں کہ ظالم سلاحوں کے پیچھے ہے۔

ایک صارف کا کہنا تھا کہ سلمان فاروقی پکڑا تو گیا لیکن دروازے کی کنڈی کھلی ہوئی ہے لگتا ایسا ہے کہ بس تصویر لی اور کہا جی سامنے والے روم میں آجائیں وہاں کا اے سی صحیح کام کررہاہے ۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کار سوار ایک شخص کی جانب سے نوجوان پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہوئی، جس میں متاثرہ نوجوان اپنی بہن کی جانب سے بار بار معافی مانگنے کے باوجود بھی تشدد کا سامنا کرنے سے نہ بچ سکا۔ وائرل ویڈیو میں  موٹر سائیکل سوار شخص کی بہنیں ساتھیوں کے ساتھ تشدد کرنے والے شخص کے آگے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگ رہی تھیں۔

پولیس کے مطابق موٹرسائیکل سوار شخص اپنی بہنوں کے ساتھ جارہا تھا کہ موٹر سائیکل کی کار سے ٹکر ہوگئی، کار سوار شخص نے موٹر سائیکل سوار شخص پر ساتھیوں کے ساتھ مل کر تشدد کیا، موٹر سائیکل سوار شخص کی بہنیں کار سوار شخص کی منتیں کرتی رہیں لیکن بہنوں کی منت سماجت پر بھی نوجوان کو نہیں چھوڑا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

قازقستان کا ‘ابراہیم معاہدوں’ میں شمولیت اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے کا عندیہ

گیس کی عدم موجودگی میں گیزر بند، پانی کیسے کریں گرم؟ عوام کی رائے

پیپلز پارٹی نے 27ویں آئینی ترمیم کی بیشتر تجاویز مسترد کردیں

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

پاکستان کی درآمدات میں مسلسل اضافہ کون سے خطرات کا اشارہ ہے؟

ویڈیو

گیس کی عدم موجودگی میں گیزر بند، پانی کیسے کریں گرم؟ عوام کی رائے

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

وی ایکسکلوسیو: آئین زندہ دستاویز، 27ویں کے بعد مزید ترامیم بھی لائی جا سکتی ہیں، مصطفیٰ کمال

کالم / تجزیہ

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟