ٹیکس کی ادائیگی میں تنخواہ دار طبقہ سب سے آگے، اعداد و شمار سامنے آگئے

منگل 3 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تنخواہ دار طبقے نے رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں ٹیکس کی ادائیگی میں تمام شعبوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔

یہ بھی پڑھیں بجٹ سے قبل تنخواہ دار طبقے کے لیے خوشخبری، پینشنرز کے لیے بُری خبر

میڈیا رپورٹس کے مطابق تنخواہ دار طبقے نے رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں 499 ارب روپے ٹیکس ادا کیا ہے۔

مختلف شعبوں سے ٹیکس وصولی کے اعداد و شمار سامنے آگئے ہیں، جس کے مطابق برآمد کنندگان نے 96 ارب 36 کروڑ اور ریئل اسٹیٹ سیکٹر نے 2 کھرب 19 ارب 68 کروڑ روپے ٹیکس ادا کیا ہے۔

اس کے علاوہ ہول سیل کاروبار کرنے والوں نے 22 ارب 36 کروڑ روپے جبکہ ریٹیل کاروباریوں نے 33 ارب 30 کروڑ روپے ٹیکس ادا کیا۔

اعداد و شمار کے مطابق تنخواہ دار طبقہ ٹیکس کی ادائیگی میں سب سے آگے رہا، جس نے 11 ماہ میں 499 ارب روپے ٹیکس کی مد میں ادا کیے۔

یہ بھی پڑھیں آئندہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے اور صنعتی مالکان کو بڑا ریلیف دینے کی تیاریاں

واضح رہے کہ حکومت آئندہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے کے بارے میں سوچ رہی ہے، تاہم اس حوالے سے ابھی تک کوئی واضح اعلان سامنے نہیں آیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل