بھارت کو سفارتی سطح پر بے نقاب کرنے کے مشن کے حوالے سے وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے دورہ روس کے آغاز پر روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان، فلسطین جنگ بندی معاہدے کے تمام مراحل پر عملدرآمد کا مطالبہ کرتا ہے، طارق فاطمی
دفتر خارجہ کے مطابق طارق فاطمی نے روسی وزیر خارجہ کو دوطرفہ تعاون کو وسیع کرنے کے عزم سے آگاہ کیا۔
وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے ملاقات کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف کا صدر پیوٹن کے نام خط بھی روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے حوالے کیا۔
طارق فاطمی نے روسی وزیر خارجہ کو وزیر اعظم کی نیک خواہشات بھی پہنچائیں۔
معاون خصوصی نے روسی وزیر خارجہ کو دوطرفہ تعاون کو وسیع کرنے کے عزم سے آگاہ کیا۔ ملاقات میں توانائی، کنیکٹیویٹی، تجارت پر بات چیت ہوئی۔
ملاقات کے دوران روسی وزیر خارجہ کو جنوبی ایشیا میں کے صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔
طارق فاطمی نے روسی وزیر خارجہ کے سامنے پاکستان کا نقطہ نظر بھی پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ پانی کے بہاؤ کو کم کرنے اور سندھ طاس معاہدے کی معطلی سے کشیدگی بڑھے گی۔
روسی وزیر خارجہ نے پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔
سرگئی لاوروف نے نیو اسٹیل ملز کے قیام سمیت دیگر اہم مشترکہ منصوبوں پر خصوصی زور دیا۔
مزید پڑھیے: افغانستان میں دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہوں نے پاکستان کو دہشتگردی کا شکار بنا دیا، طارق فاطمی
روسی وزیرخارجہ نے کہا کہ روس پاکستان کے ساتھ انسداد دہشتگری میں مل کر کام کرنے اور ایس سی او کے فریم ورک کے اندر مختلف شعبوں میں پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔