بلوچستان کی مٹی میں جتنا رنگ ہے، اتنی ہی سخت بھی ہے۔ اور اس سخت سرزمین کے لوگ بھی خوب سخت جان ہیں۔
اگر آپ کوئٹہ کی مویشی منڈی میں جائیں تو وہاں جانور فروخت کرنے والے سخت جان مرد ہی دکھائی دیں گے لیکن اس بار ایک انوکھا نظارہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ اسی منڈی کے ایک حصے میں ایک ماں بیٹی اپنے جانوروں کے ساتھ قدم جمائے کھڑی ہیں۔ صدیوں سے مویشی فروخت کرنے کا کام مردوں کے ساتھ ہی جڑا ہوا تھا لیکن اس بار یہ ماں اور بیٹی ایک نئی مثال قائم کر رہی ہیں۔
اس حوالے سے مزید جانیے اس ویڈیو رپورٹ میں