یونان میں رواں برس 2,70,000 غیر ملکیوں کے لیے ملازمتوں کے مواقع

بدھ 4 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

یونان میں رواں برس ملازمت کی ہر 4 میں سے صرف ایک آسامی پُر ہونے کی توقع ہے کیونکہ حکومت کو مزدوروں کی وسیع قلت سے نمٹنے کے لیے چیلنجوں کا سامنا ہے، مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق، اس سال اب تک تقریباً 90 ہزارغیرملکی کارکن ملک میں آ چکے ہیں، جو کہ 3 لاکھ 60 ہزار افرادی قوت کی مجموعی طلب کا صرف 25 فیصد پورا کرتے ہیں۔

ان کارکنوں کی اکثریت سیاحت، زراعت، تعمیرات اور کیٹرنگ جیسے اہم شعبوں میں ملازمت کرتی ہے۔ سیاحت، جو یونان کے جی ڈی پی میں تقریباً 10 فیصد شیئر رکھتی ہے، ورک فورس کی طلب میں ایک کلیدی شعبہ بن چکا ہے۔

حکومت نے اس قلت پر قابو پانے کے لیے متعدد دوطرفہ معاہدے کیے ہیں، جن میں بھارت کے ساتھ ایک اہم معاہدہ شامل ہے۔ اس معاہدے کے تحت 2025 کے موسم گرما کے اختتام تک 50 ہزار بھارتی کارکنان یونان پہنچیں گے، جو مختلف صنعتوں میں درکار افرادی قوت کی کمی کو پورا کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:فرانس میں لاکھوں ملازمتیں، پاکستان سے کون کون اپلائی کرسکتا ہے؟

یونانی حکام نے 2025 کے لیے غیر ملکی کارکنوں کے لیے 89 ہزار 290 ملازمتوں کی منظوری دی ہے، جن میں 41 ہزار 670 مستقل ملازمتیں، 45 ہزار 670 عارضی ملازمتیں، اور 2 ہزار اعلیٰ مہارت کی ملازمتیں شامل ہیں، مزید برآں، خوراک کی تیاری جیسے شعبوں میں 3 ہزار اضافی کارکنان کی ضرورت ہے، جبکہ صحت کی دیکھ بھال کے شعبے، خاص طور پر بزرگوں کی دیکھ بھال اور گھریلو معاونت کے لیے 2 ہزار 500 ملازمتیں دستیاب ہیں۔

اگرچہ حکومت نے غیر یورپی ممالک سے کارکنوں کی بھرتی کے لیے اقدامات کیے ہیں، لیکن افرادی قوت کی قلت بدستور برقرار ہے، جو یونان کی معیشت کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے۔

سال 2025 کے لیے، یونان کا ہدف مختلف روزگار کے زمروں میں 89 ہزار 290 آسامیوں کو پُر کرنا ہے، جن میں مستقل ملازمت کی 41 ہزار 670 آسامیاں ہیں جو مجموعی آسامیوں کا 46.7 فیصد اسی طرح 45 ہزار 670 عارضی ملازمتوں کی آسامیاں اور پھر 2 ہزار کے لگ بھگ انتہائی ہنر مند ملازمتیں ہیں۔

مزید پڑھیں:بیلاروس کا ڈیڑھ لاکھ پاکستانیوں کو ملازمتیں دینے کا اعلان، کیا مواقع موجود ہیں؟

اگر اضافی کارکنوں کی منتقلی منصوبہ بندی کے مطابق ہوتی ہے، یونان مینوفیکچرنگ میں 3 ہزار آسامیاں بھرنے کی توقع رکھتا ہے، 1,430 کارکنوں کی خاص طور پر فوڈ پروسیسنگ سے متعلق فیکٹریوں جیسے زیتون کے تیل کی پیداوار اور پنیر کی تیاری میں ضرورت ہے۔

مزید برآں، صحت کی دیکھ بھال کی خدمات بشمول بزرگوں کی دیکھ بھال اور گھر میں معاونت کے کرداروں میں 2 ہزار 500 ملازمتیں دستیاب ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’خرابی رافیل طیاروں میں نہیں بلکہ انہیں اڑانے والے بھارتی پائلٹس میں تھی‘، فرانسیسی کمانڈر

’ایلی للّی‘ وزن گھٹانے والی ادویات کی کامیابی سے پہلی ٹریلین ڈالر کمپنی

ضمنی انتخابات: ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر رانا ثنا اللہ کو 50 ہزار روپے جرمانہ

کوپ 30: موسمیاتی مذاکرات میں رکاوٹ، اہم فیصلے مؤخر

صدر آصف علی زرداری کا لبنان کے یومِ آزادی پر پیغام، لبنانی عوام کے ساتھ یکجہتی کے عزم کا اعادہ

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت