بغیر اجازت حج کروانے پر 50 افراد گرفتار، 205 غیر مجاز عازمین بھی دھر لیے گئے

بدھ 4 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ حج سیکیورٹی فورسز نے مکہ مکرمہ کے داخلی راستوں پر کارروائی کرتے ہوئے 15 غیر ملکی رہائشیوں اور 35 سعودی شہریوں کو گرفتار کیا ہے، جن پر بغیر اجازت ناموں کے 205 افراد کو حج کے لیے لانے کا الزام ہے۔

یہ بھی پڑھیں:حج 2025: پاکستانی عازمین کی منیٰ آمد اور اہم ہدایات

 سعوی پریس ایجنسی (SPA) وزارت نے موسمی انتظامی کمیٹیوں کے ذریعے ان افراد، ان کے معاونین، اور بغیر اجازت آنے والوں کے خلاف انتظامی فیصلے جاری کیے۔ ان سزاؤں میں قید، ایک لاکھ سعودی ریال تک جرمانہ، مجرموں کے نام عوامی سطح پر جاری کرنا، اور غیر ملکیوں کو سزا مکمل ہونے کے بعد ملک بدر کرکے دوبارہ داخلے پر دس سال کی پابندی شامل ہے۔

 وزارت نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ ان گاڑیوں کو ضبط کر لیا جائے جنہیں بغیر اجازت افراد کو حج پر لانے کے لیے استعمال کیا گیا۔

 علاوہ ازیں، بغیر اجازت حج کی کوشش کرنے والوں پر 20  ہزار ریال تک جرمانے کی سزا بھی مقرر کی گئی ہے۔

سعودی وزارت داخلہ کی اپیل:

وزارت داخلہ نے تمام شہریوں اور رہائشیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ حج کے ضوابط کی مکمل پابندی کریں تاکہ حجاج کرام کی سلامتی اور حج کے منظم انعقاد کو یقینی بنایا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وینیزویلا پر امریکی حملے کے بعد ’جیک رائن‘ سیریز کا کلپ کیوں وائرل ہوا؟

ریٹائرمنٹ کے بعد لیونل میسی کیا کرنا پسند کریں گے؟ فٹبالر نے خود بتادیا

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو کوئی شو نہیں ہوگا، یہ پہیہ جام ہڑتال کی صلاحیت نہیں رکھتے، رانا ثنااللہ

پنجاب میں دھند کا راج برقرار، مختلف موٹرویز بند

امریکا کے بغیر روس اور چین کو نیٹو کا کوئی خوف نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟