میدان عرفات میں واقع مسجد نمرہ میں خطبہ حج دیتے ہوئے امام کعبہ شیخ صالح بن عبداللہ نے کہا ہے کہ اے بیت اللہ کے حاجیوں اللہ سے ڈرو،اللہ نے سب مخلوق کو تقویٰ کا حکم دیا، حرام کاموں سے روکا۔اے لوگو! تقویٰ دنیا اور آخرت دونوں جگہ خیر کا باعث ہے۔
شیخ صالح بن عبداللہ نے والدین کے ساتھ نیکی کرنا اور سچ بولنا بھی ایمان کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اے لوگو! یتیموں، مسکینوں اور ہمسایوں کے ساتھ بھی نیک سلوک کرو۔وعدے پورے کرنا بھی ایمان کا حصہ ہے۔ شیطان تمہارے اندر دشمنی ڈالنا چاہتا ہے، نیکی اور برائی برابر نہیں ہوسکتے۔
انہوں نے کہا کہ شریعت پر عمل کرو، دین کو اپنے سامنے رکھو۔ متقیوں کے لیے آخرت میں بہت ہی پیارا گھر ہے۔ امام شیخ صالح بن عبداللہ نے کہا کہ اللہ کہتا ہے کہ شکر کرو گے تو میں تمہیں اور زیادہ دوں گا۔ آج دین مکمل ہوگیا اور اللہ نے اسلام کو پسند کرلیا۔ اے لوگو! اللہ کی عبادت کرو، سکی کو رب کے ساتھ شریک نہ کرو۔
امام شیخ صالح بن عبداللہ نے اپنے خطبہ حج میں کہا کہ اللہ کے نیک بندے اس کے حکم پر عمل کرتے ہیں۔ حجاج کرام گواہی دیں کہ اللہ ایک ہے۔ امام شیخ صالح بن عبداللہ نے کہا کہ حیا بھی ایمان کا ایک حصہ ہے۔ وعدے پورے کرنا بھی ایمان کا ایک حصہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ کتابوں پر ایمان یہ ہے کہ یہ کتابیں آسمان سے آئی ہیں۔ کوئی نبی یا ولی عبادت کے لائق نہیں۔ آخرت میں جزا و سزا کے دن پر ایمان رکھیں۔
امام کعبہ شیخ صالح بن عبداللہ نے کہا کہ ہر قسم کی مصیبت اللہ ہی دور کرسکتا ہے۔ نماز مومن اور اللہ کے درمیان رابطے کا ذریعہ ہے۔
امام شیخ صالح بن عبداللہ نے کہا کہ اللہ کی رضا جنت سے بھی بڑی ہے۔ اللہ کے نیک بندے اس کے حکم پر عمل کرتے ہیں۔
امام کعبہ شیخ صالح بن عبداللہ نے حجاج کا خیال رکھنے پر سعودی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔
فلسطین کے مسلمانوں کے لیے خصوصی دعا
امام کعبہ شیخ صالح بن عبداللہ نے امام کعبہ نے خطبہ حج میں فلسطین کے مسلمانوں کے لیے خصوصی دعا کرتے ہوئے کہا اےاللہ، فلسطین میں ہمارے بھائیوں کا خیال رکھ،
امام کعبہ دعا گو تھے کہ اے اللہ! ہمارے فلسطینی بھائیوں کی بھوک، مصائب اور تکالیف کا خاتمہ فرما۔
اے اللہ! فلسطین کے بےگھروں کو آسرا دے، انہیں امن عطاکر، دشمنوں کے شر سے نجات دے۔
اے اللہ! فلسطین میں ہمارے بھائیوں کو دشمن پر غالب فرما۔ اے اللہ، مسلمانوں کے حکمرانوں کو بھلائی کی توفیق دے، انہیں ہدایت اور تقویٰ عطا فرما۔
وقوف عرفات
دنیا بھر سے آئے ہوئے لاکھوں عازمینِ حج آج بروز 9 ذوالحجہ میدانِ عرفات میں جمع ہیں، جہاں وہ حج کے سب سے اہم رکن، وقوفِ عرفہ کی سعادت حاصل کر رہے ہیں۔
دینِ اسلام میں اس دن کو غیر معمولی روحانی اہمیت حاصل ہے، اور یہ موقع انسان کے گناہوں کی معافی اور قربِ الٰہی کے حصول کا ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔
حجاج کا جذبہ دیدنی
دنیا بھر سے سے تعلق رکھنے والے عازمینِ حج میدانِ عرفات میں انتہائی جذباتی اور روح پرور کیفیت میں نظر آ رہے ہیں۔ بہت سے حجاج اشک بار آنکھوں سے دعائیں مانگتے ہوئے دکھائی دیے، جن میں ملک کی سلامتی، امتِ مسلمہ کے اتحاد اور ذاتی مغفرت کی دعائیں شامل تھیں۔
#Hajj_2025 pic.twitter.com/O77HtU3mBj
— Islamic Motivational Quote Image (@RoShZiMu) June 4, 2025
مختلف حج مشنز کی جانب سے عرفات میں خیمہ بندی، ٹھنڈے پانی، کھانے اور طبی امداد کے مؤثر انتظامات کیے گئے ہیں۔
متعدد حجاج نے میڈیا اور سوشل میڈیا پر سعودی انتظامیہ اور پاکستانی حج مشن کی کوششوں کو سراہا ہے۔
یوم ترویہ، عازمین کے لیے 9 لاکھ 80 ہزار کیوبک میٹر سے زائد پانی نکالا گیا
آب رسانی کے محکمہ کا کہنا ہے کہ یوم ترویہ کے موقع پر مکہ مکرمہ اور مقدس مقامات پر سسٹم کے ذریعے نکالے جانے والے پانی کی مقدار 980,633 کیوبک میٹر تک پہنچ گئی۔ یہ کوشش اس جامع آپریشنل پلان کا حصہ تھی جو حج کے موسم میں پانی کی انتہائی موثر فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے بنایا گیا تھا۔
واضح رہے کہ ماہ ذی الحجہ کے آغاز سے یوم ترویہ تک مجموعی طور پر 6,899,177 کیوبک میٹر پانی نکالا گیا۔
حجاج کو محض وافر پانی ہی فراہم نہیں کیا گیا بلکہ اتھارٹی نے پانی کے معیار اور حفاظت کو بھی یقینی بنایا۔ اس کے لیے مجموعی طور پر 4,245 لیبارٹری ٹیسٹ کیے گئے۔
دریں اثنا یوم ترویہ کے موقع پر محکمہ آب رسانی کے اہلکار مسلسل عازمین کے کیمپوں تک ان کے لیے سہولیات کا جائزہ لیتے رہے۔
موسم کی صورتحال اور احتیاطی تدابیر
عرفات اور مکہ مکرمہ کے گرد و نواح میں آج درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر چکا ہے، تاہم سعودی حکومت کی جانب سے جگہ جگہ پانی کے چھڑکاؤ، سایہ دار راہداریاں، کولنگ سسٹمز اور میڈیکل کیمپس قائم کیے گئے ہیں۔
You don’t choose to go Hajj. You’re called. pic.twitter.com/vK669AVia2
— 𝗛𝗮𝗿𝗮𝗺𝗮𝗶𝗻 (@HaramainInfo) May 27, 2025
طبی ماہرین نے حجاج کو زیادہ پانی پینے، چھتری استعمال کرنے اور دھوپ سے بچاؤ کی ہدایت کی ہے۔
خطبۂ حج اور عالمی نشریات
مسجد نمرہ میں امام کعبہ نے خطبۂ حج دینگے، جو دنیا بھر میں لاکھوں ناظرین نے براہِ راست سن سکیں گے۔ اس خطاب کا دنیا کی دیگر زبانوں میں ترجمہ بھی جاری کیا گیا، تاکہ تمام زبانوں کے حجاج اس سے استفادہ کر سکیں۔
غروبِ آفتاب کے بعد مزدلفہ کی روانگی
غروب آفتاب کے بعد تمام حجاج میدانِ عرفات سے مزدلفہ کی جانب روانہ ہوں گے، جہاں وہ مغرب اور عشاء کی نمازیں جمع کر کے ادا کریں گے اور رات کھلے آسمان تلے گزاریں گے۔
اگلے روز یعنی 10 ذوالحجہ کو منیٰ میں قربانی، رمیِ جمرات اور دیگر مناسک ادا کیے جائیں گے۔
یہ روحانی اجتماع نہ صرف فرد کی زندگی کو بدلنے کا موقع ہے بلکہ امتِ مسلمہ کے اتحاد، اخوت اور یکجہتی کی ایک عظیم مثال بھی پیش کرتا ہے۔
دنیا بھر کے مسلمان اس وقت حجاج کے لیے دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان کا حج قبول فرمائے اور انہیں بخیر و عافیت اپنے وطن واپس لوٹائے۔
سوشل میڈیا پر عقیدت و محبت کی فضا
وقوفِ عرفہ کے روح پرور لمحات نے سوشل میڈیا پر بھی گہرا اثر ڈالا ہے۔ پاکستانی صارفین نے مختلف پلیٹ فارمز پر مقدس مقامات کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں، جن کے ساتھ دعاؤں اور نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا گیا۔
کئی افراد نے اپنے عزیزوں کی طرف سے دعاؤں کی درخواستیں بھی کیں۔ ٹوئٹر پر #ArafatDay، #Hajj2025 اور #پاکستانی_حجاج جیسے ہیش ٹیگز ٹرینڈ کر رہے ہیں۔