’یہ پہلگام واقعے کا جشن منا رہے ہیں‘، ششی تھرور کے گانا گانے پر بھارتی صارفین کی تنقید

جمعرات 5 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بعد بھارت کا اعلیٰ سطحی سفارتی وفد گیانا، پاناما، کولمبیا اور برازیل میں ناکامی کے بعد اب واشنگٹن پہنچ گیا ہے۔ بھارت کے اس اعلیٰ سطح وفد کی قیادت سینئر سیاستدان ششی تھرور کر رہے ہیں۔

بھارت کی جانب سے بھیجے جانے والے اس وفد پر بھارتی صارفین ہی تنقید کرتے نظر آ رہے ہیں کیونکہ وفد میں شامل افراد کی گانا گانے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

حال ہی میں ششی تھرور کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں انہیں گانا گاتے دیکھا جا سکتا ہے اس پر بھارتی صارفین کا کہنا تھا کہ حکومت کے نمائندے دنیا بھر میں سرکاری چرچ پر سیر و تفریح کرتے نظر آ رہے ہیں اور اپنی ساکھ بہتر کے بجائے وفد گانے گا رہا ہے۔

ایک صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ٹیکس دہندگان کے پیسوں پر نوٹنکی ہو رہی ہے۔

کارتک چوہدری لکھتے ہیں کہ انہیں پہلگام واقعے میں مرنے والوں کے ساتھ کچھ ہمدردی ہونی چاہیے۔

ایک ایکس صارف کا تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ پہلگام میں ہونے والے واقعے کا جشن منا رہے ہیں، اسی بہانے ان کا ورلڈ ٹور بھی ہو گیا ہے۔

جہاں بھارتی صارفین ان پر تنقید کرتے نظر آئے وہیں پاکستانی صارفین نے بھی بھارتی وفد کا مذاق اڑایا۔ اظہر محمد خان نے لکھا کہ 26 سیاح بیویوں کے سامنے مار دیے گئے، پاکستان کے ہاتھوں بھارت کے کئی جنگی طیارے گر چکے، ٹرمپ نے کشمیر پر بھارت کی ’دو طرفہ‘ پالیسی کو مٹی میں ملا دیا۔ مگر ششی تھرور اور ان کا وفد تو سیر و تفریح کے لیے نکلے ہوئے ہیں جیسے کچھ ہوا ہی نہ ہو۔

اینکر کرن ناز نے لکھا کہ انڈین وفد ڈپلومیٹک ٹرپ کو بھی بالی ووڈ فلم سمجھ کر ہی گیا تھا۔ جیسے فلموں میں ان کے ہیرو دنیا فتح کرتے ہیں یہ بھی یہی سوچ کر اپنا جھوٹ بیچنے گئے تھے، فلم تو بری طرح پٹ گئی۔ سامعین و ناظرین کو گانوں اور ڈانس سے لبھایا جارہا ہے۔ را فنڈنگ سے پاکستان مخالف فلمز بنائی جاتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام کے پیسوں سے یہ ناچنے گانے کے لیے دورے کررہے ہیں۔ یہ ٹرپ انڈین عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے ہورہا ہے۔ وہی ٹیکس جس سے جنگی جہاز رافیل خریدے تھے۔ وہی جہاز جو پاکستان نے گرائے ہیں۔6 nil کی اتنی خوشی۔ ویسے ششی تھرور نہ اچھا جھوٹ بیچ پاتے ہیں نہ گا پاتے ہیں۔

صحافی حامد میر نے لکھا کہ بھارت میں سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ ششی تھرور پہلگام حملے میں مارے جانے والے بے گناہوں کا مقدمہ لڑنے امریکہ گئے تھے لیکن وہ تو وہاں گانے بجانے میں مصروف ہیں میرا سوال یہ ہے ان کا گانا سننے والوں میں اسدالدین اویسی بھی تشریف فرما ہیں کیا انہوں نے صرف گانا سنا یا خود بھی کچھ گایا؟

واضح رہے کہ اس سے قبل وفد میں شامل خاتون اپنے دورے کے دوران گانا گاتی نظر آئیں جس پر انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ صارفین کا کہنا تھا کہ یہ پہلگام میں نشانہ بننے والوں کا مقدمہ لڑنے گئے ہیں یا گانا گانے۔ کئی بھارتی صارفین نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت نے اپنا رویہ نہ بدلا تو بین الاقوامی سطح پر ساکھ ختم ہو جائیگی

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟