ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس: والد کے نئے انکشافات، پھوپھو عینی شاہدہ

جمعرات 5 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل کیس میں نئے انکشافات سامنے آئے ہیں، جن میں مقتولہ کے والد نے برطانوی نشریاتی ادارے کو دیے گئے ایک انٹرویو میں واقعے کی تفصیلات بتائیں اور قتل کے وقت گھر میں موجود اپنی ہمشیرہ (ثنا کی پھوپھو) کا عینی مشاہدہ بیان کیا۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد میں قتل ہونے والی ٹک ٹاکر ثنا یوسف چترال میں سپرد خاک

2 جون کی شام فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے 22 سالہ ملزم عمر حیات عرف ’کاکا‘ نے ثنا یوسف کو ان کی رہائش گاہ پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم سوشل میڈیا پر دوستی کے لیے دباؤ ڈال رہا تھا، اور بار بار انکار کے بعد اس نے یہ قدم اٹھایا۔

مقتولہ کی والدہ کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کیا گیا، جس کے بعد اسلام آباد پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ بعدازاں ملزم نے دورانِ تفتیش جرم کا اعتراف بھی کر لیا۔

ثنا کے والد سید یوسف حسن، جو نے برطانوی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ قتل سے کچھ دیر قبل ثنا نے اپنی والدہ کو یہ کہہ کر مارکیٹ بھیجا تھا کہ عید قریب ہے، کپڑے دھونے کے لیے سرف لانا ہے۔ والدہ کے گھر سے نکلتے ہی قاتل نے موقع سے فائدہ اٹھایا اور گھر کے اندر داخل ہو کر ثنا کو گولیاں مار دیں۔

یہ بھی پڑھیں:ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس: ملزم عمر حیات 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

سید یوسف حسن کے مطابق، ان کی ہمشیرہ جو قتل کے وقت گھر پر موجود تھیں، نے فائرنگ کی آواز سنی تو یوں محسوس ہوا جیسے کوئی غبارہ پھٹا ہو۔ وہ فوراً ثناء کے کمرے کی طرف دوڑیں، جہاں انہوں نے ملزم کو باہر نکلتے دیکھا۔ روکنے کی کوشش پر ملزم نے ان پر بھی پستول تان لی، مگر جب گولی نہ چلی تو وہ موقع سے فرار ہو گیا۔

والد نے مزید بتایا کہ ان کی بہن نے ملزم کو ابتدا میں ڈاکو سمجھ کر اس کا پیچھا بھی کیا، لیکن بعد میں کمرے میں جا کر پتا چلا کہ ثنا کو گولیاں لگی ہیں۔ اسے فوراً اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکی۔

سید یوسف حسن کا کہنا ہے کہ وہ اس وقت خود گھر پر موجود نہیں تھے، لیکن قریبی دوست کے ہاں بیٹھے تھے کہ اچانک اطلاع ملی۔ ان کی اہلیہ نے بھی فون کر کے صورت حال سے آگاہ کیا۔ اسپتال پہنچنے پر انہیں معلوم ہوا کہ ان کی بیٹی انتقال کر چکی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جی-7 ممالک کا روس پر دباؤ بڑھانے اور ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کی حمایت کا اعلان

موٹروے ایم-5 پر غنودگی کے دوران بس ڈرائیور پکڑا گیا، موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی

ٹرمپ کی H-1B ویزا حمایت پر اپنی ہی جماعت میں مخالفت کی لہر

فلسطینی قیدیوں پر تشدد، اقوام متحدہ نے اسرائیل کو کٹہرے میں کھڑا کردیا، سخت سوالات

زمبابوے کی ٹیم سہ ملکی ٹی20 سیریز کے لیے اسلام آباد پہنچ گئی

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ