ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس: ملزم عمر حیات 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

بدھ 4 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس میں گرفتار ملزم عمر حیات کو سخت سیکیورٹی میں کچہری پہنچایا گیا، جہاں اُسے جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

سماعت کے دوران پولیس نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، تاہم عدالت میں پراسیکیوشن کی نمائندگی نہ ہونے پر کاروائی تعطل کا شکار رہی۔ ڈیوٹی مجسٹریٹ احمد شہزاد نے پراسیکیوٹرز کی غیر حاضری پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ میری عدالت کے پراسیکیوٹر کہاں ہیں؟ ویسے بھی پراسیکیوٹرز عدالت آتے نہیں، آج سب کہاں گئے ہیں؟

مزید پڑھیں: ’ملزم کا چہرہ سامنے لائیں اور اسے عبرت بنائیں‘، ثنا یوسف کے قتل پر شوبز ستارے بھی بول پڑے

ڈیوٹی پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر رخصت پر ہیں، جس پر عدالت نے ہدایت دی کہ ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر کو فوری طور پر بلایا جائے۔ ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر کی غیر موجودگی کے باعث عدالت نے سماعت میں وقفہ کر دیا اور ملزم کو دوبارہ پولیس گاڑی میں منتقل کر دیا گیا۔

بعد ازاں تفتیشی افسر فخر عباس کی جانب سے ملزم عمر حیات کی شناخت پریڈ کے لیے استدعا کی گئی، جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے ملزم کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے شناخت پریڈ مکمل ہونے کے بعد آئندہ سماعت میں پیش رفت رپورٹ طلب کرلی ہے۔

سماعت کے موقع پر سینیٹر فلک ناز بھی عدالت پہنچیں، تاہم کیس کی کارروائی پراسیکیوٹر کی عدم موجودگی کے باعث محدود رہی۔

عدالت کا تحریری حکم نامہ جاری، ملزم کو شناخت پریڈ کے لیے جیل بھیجنے کا حکم

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس میں گرفتار ملزم عمر حیات کے حوالے سے تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں: ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں، ثنا یوسف کے والد نے انصاف کی اپیل کردی

جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ملزم کو عدالت میں منہ پر کپڑا ڈال کر پیش کیا گیا، جو ریکارڈ کے مطابق ایک گھناؤنے قتل کے مقدمے میں نامزد ہے۔

عدالت نے پولیس کی جانب سے ملزم کی شناخت پریڈ کی استدعا منظور کرتے ہوئے عمر حیات کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا ہے۔

تحریری حکم نامے میں سپریڈنٹ اڈیالہ جیل کو ہدایت دی گئی ہے کہ ملزم کی شناخت پریڈ کے تمام ضروری انتظامات کیے جائیں اور جیل میں ملزم کو کسی سے ملاقات کی اجازت نہ دی جائے۔

عدالت نے تفتیشی افسر کو حکم دیا ہے کہ 18 جون 2025 تک مقدمے سے متعلق پیش رفت رپورٹ عدالت میں جمع کروائی جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 24 اگست کو، امیدواروں کے نام بھی سامنے آگئے

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

نئے انتظامی یونٹس کے بغیر بہتر گورننس ممکن نہیں، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کا اتفاق

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں