بھارت نے جنگ میں شکست کے بعد سندھ طاس معاہدے کو ہتھیار بنانے کی کوشش کی، وزیراعظم شہباز شریف

جمعرات 5 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آبی وسائل سے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت حالیہ جنگ میں بدترین شکست کے بعد سندھ طاس معاہدے کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی کوشش کر رہا ہے، لیکن دنیا نے اس کا دھمکی آمیز بیانیہ یکسر مسترد کر دیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہمیں حالیہ پاک بھارت جنگ میں تاریخی فتح حاصل ہوئی، جس پر جتنا شکر ادا کریں کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب ہمارا فرض ہے کہ شب و روز محنت کرکے معاشی استحکام حاصل کریں اور آئندہ نسلوں کے لیے محفوظ مستقبل یقینی بنائیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ بھارت پانی کے تقسیم کے معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے اور اس کے پروپیگنڈے کو نہ تو عالمی حمایت ملی، نہ ہی سفارتی کامیابی۔ وزیراعظم نے اعلان کیا کہ پاکستان عالمی قوانین اور سندھ طاس معاہدے کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے بھارتی آبی جارحیت کا بھرپور جواب دے گا۔

مزید پڑھیں: سندھ طاس معاہدے پر بھارتی رویہ ناقابل قبول ہے، وزیر اعظم کی اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے گفتگو

انہوں نے کہا کہ جیسے افواج پاکستان نے روایتی جنگ میں جرأت سے کامیابی حاصل کی، ویسے ہی پانی کے محاذ پر بھی بھارتی غرور کو خاک میں ملائیں گے۔ وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں اپنے آبی ذخائر بڑھانے ہوں گے اور اگر آج اقدامات نہ کیے گئے تو آنے والی نسلیں ہمیں معاف نہیں کریں گی۔

اجلاس میں وزیراعظم نے کہا کہ چاروں صوبوں کی عوام کی پانی کی ضروریات پوری کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، اور قومی سلامتی کمیٹی نے 24 اپریل کو بھارتی آبی جارحیت کے خلاف واضح حکمت عملی پر اتفاق کیا ہے۔ سلٹنگ کے باعث موجودہ ڈیموں کی گنجائش کم ہو رہی ہے، اس لیے نئے منصوبے اور مربوط اقدامات وقت کی ضرورت ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ سیاسی و سفارتی محاذوں پر بھرپور توجہ دی جائے گی اور پاکستان دنیا کے سامنے اپنا مؤقف واضح انداز میں پیش کرتا رہے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟