آئی فون کے بعد اینڈرائیڈ صارفین کے لیے بھی ایڈوب فوٹوشاپ بالکل مفت دستیاب

جمعرات 5 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئی فون کے بعد ایڈوب فوٹوشاپ بیٹا ورژن اینڈرائیڈ صارفین کے لیے بالکل مفت دستیاب ہے، صارفین اس ایپ کو براہ راست گوگل پلے اسٹور سے فری ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: چیٹ جی پی ٹی نے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے نئی سہولت متعارف کرادی

ایڈوب نے یہ اعلان آئی او ایس پر مذکورہ ایپ کی ریلیز کے چند ماہ بعد کیا ہے، آئی فون کی طرح ایڈوب فوٹو شاپ کا اینڈرائیڈ ورژن بھی انہی خصوصیات کے ساتھ دستیاب ہے، سب سے اچھی بات یہ ہے کہ دونوں موبائل ایکو سسٹم پر موجود موبائل ورژن میں ڈیسک ٹاپ ویرینٹ جیسی خصوصیات تقریباً ایک جیسی خصوصیات ہیں۔

یاد رہے کہ اینڈرائیڈ صارفین کو فوٹوشاپ چلانے کے لیے کم از کم اینڈرائیڈ 11 اور کم از کم 6 جی بی ریم کی ضرورت ہوگی،جبکہ ایڈوب بہترین کارکردگی کے لیے 8 جی بی ریم کی تجویز کرتا ہے۔

اینڈرائیڈ کے لیے فوٹوشاپ پر دستیاب خصوصیات

ایڈوب فوٹوشاپ کے بنیادی ٹولز جیسے سیلیکشن، لیئرز اور ماسک کا استعمال کرتے ہوئے تصاویر کو یکجا اور بلینڈ کیا جاسکتا ہے۔

ٹیپ سیلیکٹ ٹول کے ساتھ تصویر کے کچھ حصوں کو ہٹائیں یا تبدیل کریں۔

اسپاٹ ہیلنگ برش جیسے ٹولز کا استعمال کرتے ہوئے تصویر کے کسی بھی حصے کو صاف کیا جاسکتا ہے۔

مواد کو آسانی سے شامل کرنے یا تبدیل کرنے کے لیے فائر فلائی سے چلنے والی جنریٹو AI خصوصیات جیسے جنریٹو فل کا استعمال کریں۔

یہ بھی پڑھیں: آئی فون صارفین بھی اب مائیکرو سوفٹ پلیٹ فارم سے منسلک ہوسکیں گے

سلیکٹ اور میجک ٹول کے ساتھ درست انتخاب کریں۔

تصویروں کو جدید ٹولز سے ہٹائیں اور کلون سٹیمپ سے بہتر کریں۔

ایڈوب نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ ایپ کی مزید خصوصیات جلد پیش کی جائیں گی۔

یاد رہے کہ ایڈوب فوٹوشاپ کا بیٹا ورژن مفت دستیاب ہے، تاہم اس ایپ کے اپگریڈ ورژن کے لیے صارفین کو ادائیگی کرنا پڑسکتی ہے ۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عمران خان نے کہا تھا کہ ’فوج میری ہے اور میں فوج کا ہوں‘، شاندانہ گلزار

وی ایکسکلوسیو: تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

جنگ بندی کے بعد روسی حملے پر امریکا یوکرین میں کثیرالملکی فورس کی تعینانی کی حمایت کرے گا

لاہور، کراچی اور اسلام آباد کے ایئرپورٹس آؤٹ سورس کرنے کی منظوری دے دی گئی

ویڈیو

عمران خان نے کہا تھا کہ ’فوج میری ہے اور میں فوج کا ہوں‘، شاندانہ گلزار

ڈنکے کی چوٹ پر آپریشن ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر کا خیبرپختونخوا حکومت کو سخت جواب

خیبر پختونخوا میں دہشتگردوں کو سازگار ماحول میسر ہے، وزیراعلیٰ کا بیانیہ کھل کر سامنے آگیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟