کراچی میں پھر زلزلے کا جھٹکا، یہ سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟

جمعرات 5 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی میں پیر کو بھی زلزلے کے جھٹکا محسوس کیا گیا جس کے بعد گزشتہ 5 دنوں سے محسوس کیے جانے والے جھٹکوں کی تعداد 28 ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں 3 دنوں میں 18 زلزلے، نیا ریکارڈ قائم

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق جمعرات کو زلزلے کی شدت 2.1 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز جنوبی ملیر میں 5 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔

واضح رہے کہ کراچی کے علاقے ملیر میں اتوار سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جارہے ہیں جن کی شدت زیادہ سے زیادہ 3.6 ریکارڈ کی گئی۔ اس حوالے سے شہریوں میں پریشانی کہ لہر پائی جاتی ہے تاہم میٹ آفس کا کہنا ہے کہ صورتحال بتدریج بہتر ہوجائے گی لہٰذا گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

دریں اثنا نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے چیف میٹ مہرصاحبزاد خان نے کہا تھا کہ شہر میں معمولی نوعیت کے جھٹکے آئندہ 2 سے 3 روز تک محسوس کیے جاسکتے ہیں تاہم ان جھٹکوں کی شدت میں بتدریج کمی کے ساتھ ساتھ صورتحال بہتر ہوتی دکھائی دے گی لہٰذا شہریوں کو اس سلسلے میں گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔

مزید پڑھیے: کراچی میں بڑے زلزلے کی پیشگوئی، شدت کیا ہوگی؟

یاد رہے کہ پیر کی رات کراچی میں زلزلے کے جھٹکوں کے دوران ملیر جیل سے ابتدائی طور پر 200 سے زائد قیدی فرار ہوگئے تھے جن میں سے 78 سے زائد مفرور قیدیوں کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: کراچی میں زلزلے کے دوران ملیر جیل میں ہنگامہ، 200 سے زائد قیدی فرار، ایک ہلاک

فرار ہونے کے دوران ایک قیدی ہلاک جب کہ 2 زخمی ہوگئے تھے۔ سندھ حکومت نے قیدیوں کے فرار کے باعث غفلت برتنے پر آئی جی جیل خانہ جات کو عہدے سے ہٹادیا تھا جبکہ سپرنٹنیڈینٹ ملیر جیل اور ڈی آئی جی جیل خانہ جات کو معطل کردیا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp