واشنگٹن، بھارتی وفد سکھوں کو دیکھ کر پارکنگ میں چھپ گیا

جمعرات 5 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی وفد کو دنیا بھر کے سامنے ایک بار پھر سے شرمندگی اٹھانا پڑی، امریکا کے دورے پر گئے بھارتی وفد کو پارکنگ میں چھپنا پڑگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ششی تھرور کی سربراہی میں بھارتی وفد کو واشنگٹن میں بھارتی شہریوں نے گھیرلیا، احتجاج کرنیوالے سکھوں کو دیکھ کر ششی تھرور اور دیگر پارکنگ میں چھپ گئے، بھارتی وفد میڈیا کا سامنا بھی نہ کرسکا۔

احتجاج کرنے والے سکھوں سے بچنے کے لیے بھارتی وفد نے پولیس کی مدد طلب کرلی۔

اس سے قبل امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن میں سکھوں نے پاکستان کی حمایت میں نہ صرف بھارتی ترنگا روندا بلکہ وفد کا راستہ بھی روک لیا۔

پاکستان کی حمایت میں سکھ فار جسٹس نے واشنگٹن میں بھارتی وفد کا سامنا کیا، خالصتان ریفرنڈم کے کارکنان نے پریس کلب میں ششی تھرور کے قافلے کو روکا، کارکنان نے ’ٹوٹے ہندوستان‘ کے نعرے بلند کیے۔

اس حوالے سے سکھ فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ سکھ فار جسٹس پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے، ہر عالمی فورم پر بھارتی وفد کے مذموم ایجنڈے کا مقابلہ کرتے رہیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وینیزویلا پر امریکی حملے کے بعد ’جیک رائن‘ سیریز کا کلپ کیوں وائرل ہوا؟

ریٹائرمنٹ کے بعد لیونل میسی کیا کرنا پسند کریں گے؟ فٹبالر نے خود بتادیا

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو کوئی شو نہیں ہوگا، یہ پہیہ جام ہڑتال کی صلاحیت نہیں رکھتے، رانا ثنااللہ

پنجاب میں دھند کا راج برقرار، مختلف موٹرویز بند

امریکا کے بغیر روس اور چین کو نیٹو کا کوئی خوف نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟