خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان کی حجاج اور امت مسلمہ کے لیے دعا

جمعہ 6 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے سوشل میڈیا پر جاری ایک پیغام میں اللہ تعالی کا شکر ادا کیا کہ اُنہیں حرمین شریفین کی خدمت کا شرف حاصل ہے۔

شاہ سلمان نے دعا کی کہ اللہ تعالی حجاجِ کرام کے حج، نسک اور عبادات کو قبول فرمائے اور عیدالاضحیٰ کے اس پُرمسرت موقع پر امتِ مسلمہ اور پوری دنیا کے لیے خیر، سلامتی اور محبت لے کر آئے۔ آخر میں انہوں نے تمام مسلمانوں کو عید کی مبارکباد دی، اور خیریت کی دعا دی۔

2025: حج کے لیے دنیا بھر سے 1,673,230 عازمینِ حج مکہ مکرمہ پہنچے

رواں سال 2025 کے حج کے لیے دنیا بھر سے 1,673,230 عازمینِ حج مکہ مکرمہ پہنچے، جنہوں نے میدانِ عرفات میں وقوف کیا اور مناسکِ حج انتہائی سہولت اور اطمینان کے ساتھ ادا کیے۔

مزید پڑھیں: سعودی ولی عہد کو ایرانی صدر کا فون، عید کی مبارکباد اور حج خدمات پر اظہار تشکر

سعودی وزارتِ حج و عمرہ کے مطابق، اس سال 1,506,576 حجاج بیرونِ ملک سے آئے، جبکہ مملکت کے اندر سے 166,654 حجاج نے فریضۂ حج ادا کیا۔

اعداد و شمار کے مطابق، مجموعی حجاج میں 877,841 مرد اور 795,389 خواتین شامل تھیں۔

سعودی حکومت اور متعلقہ اداروں کی جانب سے حج کے تمام مراحل کے دوران بہترین انتظامات کیے گئے، جس کے نتیجے میں حجاج کرام نے اپنے مناسک انتہائی سہولت اور سکون کے ساتھ ادا کیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وینیزویلا پر امریکی حملے کے بعد ’جیک رائن‘ سیریز کا کلپ کیوں وائرل ہوا؟

ریٹائرمنٹ کے بعد لیونل میسی کیا کرنا پسند کریں گے؟ فٹبالر نے خود بتادیا

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو کوئی شو نہیں ہوگا، یہ پہیہ جام ہڑتال کی صلاحیت نہیں رکھتے، رانا ثنااللہ

پنجاب میں دھند کا راج برقرار، مختلف موٹرویز بند

امریکا کے بغیر روس اور چین کو نیٹو کا کوئی خوف نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟