دودھ، چاہے ٹھنڈا ہو یا گرم، وہ صحت کےلیے بہت مفید ہوتا ہے۔ یہ نا صرف کیلشیم اور وٹامن ڈی سے مالا مال ہے بلکہ دودھ میں صحت کو فروغ دینے والے ضروری غذائی اجزاء بھی شامل ہیں۔
یہاں ماہرین ٹھنڈے دودھ کے کچھ حیرت انگیز فوائد بتا رہے ہیں جن کے بارے میں شاید آپ پہلے نہیں جانتے ہوں۔
کیا آپ پپیتے کے حیرت انگیز فوائد جانتے ہیں؟
ایک مطالعہ سے معلوم ہوا ہے کہ دودھ میں کیلشیم کا مواد جسم میں موجود زائد کیلوریز کی مقداد کو کم کرتا ہے اور مستحکم وزن کو بھی برقرار رکھتا ہے جبکہ دودھ کی صحت مند چکنائی سے بلڈپریشر کو کم کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔
بہتر نظام ہاضمہ کیلئے سونف کی چائے کا استعمال
ہم عام طور پر گرم دودھ کا استعمال کرتے ہیں لیکن ماہرین کہتے ہیں ٹھنڈا دودھ بھی صحت سے متعلق حیرت انگیز فوائد فراہم کرتا ہے جیسے یہ تیزابیت ختم کرتا ہے، چہرے کی جِلد کو نِکھارتا ہے، آئیے آج اُن فوائد کے بارے میں جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔
ٹھنڈے دودھ کے فوائد:
تیزابیت کو کم کرتا ہے:
ٹھنڈے دودھ کے صحت سے متعلق حیرت انگیز فوائد
تیزابیت کا بہترین علاج ایک گلاس ٹھنڈا دودھ ہے، اگر آپ کے سینے میں جلن ہے تو آپ ایک گلاس ٹھنڈا دودھ پی سکتے ہیں۔ اس سے آپ کو فوری آرام مل سکتا ہے، اس کے علاوہ ٹھنڈا دودھ السر کے مریضوں کے لیے بھی بہت مفید ہوتا ہے، اس سے السر کا مرض ختم ہونے میں بھی مدد ملتی ہے۔
آپ کے جسم کو ہائیڈریٹ رکھتا ہے:
ٹھنڈے دودھ کے صحت سے متعلق حیرت انگیز فوائد
ٹھنڈا دودھ آپ کے جسم کو ہائیڈریٹ رکھنے کے لیے ایک بہترین مشروب ہے۔ کافی اور چائے جیسے مشروب پینے سے ہمارے گُردوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے جس کے نتیجے میں ہمارے جسم کو پانی کی کمی جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ تاہم، جب مشروبات میں پوٹاشیم اور سوڈیم جیسے غذائی اجزاء اور الیکٹرو لائٹس ہوتے ہیں تو اُس سے ہمارا جسم ہائیڈریٹ رہتا ہے اور ٹھنڈا دودھ بھی اُنہی مشروبات میں سے ایک ہے۔