جنرل عاصم منیر نے بھارت کو شکست دی، فیلڈ مارشل کے عہدے کے حقدار تھے، نواز شریف

جمعہ 6 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ معرکہ حق میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بہترین جنگی حکمت عملی نے بھارت کے خلاف فتح دلوائی، عاصم منیر فیلڈ مارشل کے عہدہ کے حقدار تھے۔

لندن کی ریجنٹ پارک کی مسجد میں عید الاضحیٰ کی نماز پڑھنے کے بعد سابق وزیر اعظم نے اپنی جماعت کے کارکنوں سے ملاقات کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیے: لوگ کام کو ووٹ دیتے ہیں، سیاست کے ساتھ ساتھ کام بھی ہونا چاہیے، نواز شریف

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت نے ملک کی معیشت کو بہتر کردیا ہے اور ملک درست جارہا ہے، انہی کی قیادت میں پاکستان نے جنگ جیتی، ملک میں ترقیاتی کام ہورہے ہیں، دعا ہے پاکستان آگے بڑھے اور خوشحالی کی منزلیں طے کرے۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ پنجاب میں وزیراعلیٰ مریم نواز عوام کے لیے انتھک محنت کررہی ہے، انہوں نے نئے منصوبے شروع کیے، سمبڑیال میں بڑے مارجن سے فتح حکومت پر عوامی اعتماد کا اظہار ہے۔

اس موقع پر نواز شریف نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بھی تعریف کی۔ ان کا کہنا تھا کہ کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بہترین جنگی حکمت عملی نے بھارت کے خلاف فتح دلوائی، آرمی چیف نے بھارت کو شکست دی اور وہ فیلڈ مارشل کے عہدہ کے حقدار تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وینیزویلا پر امریکی حملے کے بعد ’جیک رائن‘ سیریز کا کلپ کیوں وائرل ہوا؟

ریٹائرمنٹ کے بعد لیونل میسی کیا کرنا پسند کریں گے؟ فٹبالر نے خود بتادیا

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو کوئی شو نہیں ہوگا، یہ پہیہ جام ہڑتال کی صلاحیت نہیں رکھتے، رانا ثنااللہ

پنجاب میں دھند کا راج برقرار، مختلف موٹرویز بند

امریکا کے بغیر روس اور چین کو نیٹو کا کوئی خوف نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟