لاکھوں حجاج کرام حج مکمل کرنے کے بعد طواف الوداع کے لیے مکہ، پھر مدینہ روانہ

اتوار 8 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تینوں شیطانوں کی رمی کے ساتھ لاکھوں حجاج کرام کا حج مکمل ہوگیا۔ بہت سے حجاج کرام اتوار کی سہ پہر تشریق کے دوسرے دن تینوں جمرات پر کنکریاں پھینکنے کی رسم  ادا کرتے رہے۔  انہوں نے یہ رسم ایک ایمان افروز ماحول میں متعلقہ حکام کی طرف سے ایک انتہائی منظم انداز میں ادا کی۔

نبی کریم ﷺکی روایت کے مطابق حجاج کرام نے ’اللہ اکبر‘ ک صدائیں بلند کرتے ہوئے پہلے جمرات الصغرا (چھوٹا ستون) پر کنکریاں برسائیں، پھر جمرات الوسط (درمیانے ستون) پر اور آخر میں جمرات العقبہ (سب سے بڑا ستون) پر سات، سات مرتبہ کنکریاں برسائیں۔

یہ بھی پڑھیے کامیاب حج سیزن پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا مملکت کو خراج تحسین

 اس موقع پر دیکھا گیا کہ جمرات کے پل کے پار حجاج کی نقل و حرکت بہ سہولت تھی، وہ آسانی سے اپنے راستوں پر جا رہے تھے، چاہے وہ سنگساری کی رسم ادا کرنے جا رہے ہوں یا منیٰ میں اپنی رہائش گاہوں کی طرف، یا پھر طواف الوداع (الوداعی طواف) کرنے کے لیے مکہ مکرمہ رواں دواں ہوں۔

سنگساری کی رسومات کی انجام دہی کے بعد عازمین تیزی سے مکہ مکرمہ کی عظیم الشان مسجد الحرام کی طرف روانہ ہوئے تاکہ طواف الوداع ادا کیا جا سکے، جو کہ حج کا آخری فریضہ ہے۔

اخبار ’سعودی گزٹ‘ کے مطابق آج مسجد الحرام میں حجاج کرام کی بڑی تعداد پہنچی جو طواف الوداع کرنے کے لیے منیٰ سے  مسجد نبوی مدینہ منورہ یا اپنے گھر جانے سے پہلے یہاں آئی تھی۔ عازمین کو اپنی زندگی میں ایک عظیم الشان روحانی سفر مکمل کرنے کے بعد غیر معمولی طور پر پرجوش موڈ میں دیکھا گیا۔

یہ بھی پڑھیے بہتر حج انتظامات، گرمی سے متاثرہ عازمین کی تعداد میں 90 فیصد کمی ریکارڈ

حجاج سنگساری کی رسم اور طواف الوداع کرنے کے لیے مکہ مکرمہ کی طرف منظم اور محفوظ انداز میں محو سفر رہے۔ منتظمین نے حجاج کی نقل و حرکت اور ان کی رسومات کی انجام دہی کے دوران بہترین حفاظت اور آرام کو یقینی بنانے کی تمام تر کوششیں کیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل