بہتر حج انتظامات، گرمی سے متاثرہ عازمین کی تعداد میں 90 فیصد کمی ریکارڈ

جمعہ 6 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی عرب کی وزارتِ صحت نے حج کے دوران عازمین کو صبح 10 بجے سے شام 4 بجے کے درمیان براہِ راست دھوپ سے بچنے کے لیے سخت ہدایات جاری کی ہیں تاکہ عازمین حج کو ہیٹ اسٹروک سے بچایا جاسکے۔

وزارت صحت نے عازمین کو چھتریوں کے استعمال، زیادہ پانی پینے اور حکام کی ہدایات پر عمل کرنے کی بھی تاکید کی ہے تاکہ گرمی کی شدت سے ہونے والی بیماریوں جیسے ہیٹ اسٹروک اور تھکن سے محفوظ رہا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیے: یوم ترویہ، عازمین کے لیے 9 لاکھ 80 ہزار کیوبک میٹر سے زائد پانی نکالا گیا

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یہ رہنما اصول حجاج کرام کی صحت اور حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے جاری کیے گئے ہیں۔

وزارتِ صحت نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ حج سیزن کے مقابلے میں اس سال گرمی سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد میں 90 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ متاثر ہونے والے افراد کی تعداد میں یہ کمی سعودی وژن 2030 کے تحت چلنے والے ہیلتھ سیکٹر ٹرانسفارمیشن پروگرام اور ‘پِلگرم ایکسپیرینس پروگرام’ کی کوششوں کا نتیجہ ہے جن کا مقصد حج کو زیادہ محفوظ اور آسان بنانا ہے۔

وزارت نے بتایا کہ اس نمایاں کمی کی وجہ مؤثر احتیاطی اقدامات، وسیع پیمانے پر آگاہی مہم اور متعلقہ اداروں کے درمیان بہتر رابطہ کاری اور تعاون ہے۔

یہ بھی پڑھیے: سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں عیدالاضحی مذہبی جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے، مناسک حج اختتامی مراحل میں

ان اقدامات میں وزارتِ صحت کی جانب سے 8 زبانوں میں ایک آگاہی کٹ کا اجرا بھی شامل ہے جو ہدایات، ویڈیوز، سوشل میڈیا پوسٹس اور پرنٹ مواد پر مشتمل ہے۔

اس کٹ کا مقصد عازمین کو گرمی سے بچاؤ کی ہدایات فراہم کرنا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تاریخ کا دھارا روکا نہیں جا سکتا، تائیوان کا چین میں مکمل انضمام ہو کر رہے گا، صدر شی جن پنگ کا اعلان

پاکستان نے اپنا معدنی خزانہ کھول دیا، ریکوڈک سے ریفائننگ تک دنیا سرمایہ کاری کر رہی ہے

واٹس ایپ بزنس سے متعلق غلط معلومات فراہم کرنے پر میٹا کو برطانیہ میں 4 لاکھ 50 ہزار پاؤنڈ جرمانہ

منرلز انویسٹمنٹ فورم کا آغاز، معدنی وسائل سے عوام کو معاشی فوائد پہنچانا اولین ترجیح ہے، اسحاق ڈار کا خطاب

بیرسٹر گوہر کی پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں داخل شاہ محمود قریشی سے ملاقات

ویڈیو

سینئر اینکر وجیہ ثانی اسٹریٹ کرائمز اور سندھ حکومت کی کارکردگی پر پھٹ پڑے

عمران خان مذاکرات کے حامی ہیں، انہوں نے بات چیت بند کرنے کا نہیں کہا، لطیف کھوسہ

پیٹرول سستا، سفر مہنگا! کرائے کم نہ ہوئے، عوام پریشان

کالم / تجزیہ

فلسفہ وغیرہ !

جے یو آئی تحریک انصاف کے راستے پر؟

پانچ سوال، جو امریکا کے مستقبل کا فیصلہ کریں گے