یورپین چیمپیئن اسپین کو شکست، پرتگال نے دوسری بار نیشنز لیگ ٹائٹل جیت لیا

پیر 9 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پرتگال نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد دفاعی چیمپیئن اسپین کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں 3-5 سے شکست دے کر یوئیفا نیشنز لیگ کا ٹائٹل دوسری بار اپنے نام کرلیا۔

میچ کا فیصلہ 2-2 کے ڈرا کے بعد ہوا، جس میں پرتگال کے گول کیپر ڈیئگو کوسٹا نے الوارو موراتا کی پنالٹی روک کر ٹیم کو فتح دلائی۔

پرتگال کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو جو انجری کے باعث آخری لمحات میں میدان سے باہر چلے گئے تھے،نے اپنی ٹیم کا دوسرا گول اسکور کیا جبکہ نونو مینڈس نے ایک گول کیا۔

یہ بھی پڑھیے: رونالڈو نے فیفا کلب ورلڈ کپ کھیلنے کی پیشکش ٹھکرادی

میچ کا آغاز اسپین کے غلبے سے ہوا۔ مارٹن زوبی مینڈی نے 21ویں منٹ میں اسپین کو برتری دلائی جبکہ مائیکل اویارزابال نے پہلے ہاف کے اختتام پر دوسرا گول کرکے اسپین کو ایک بار پھر برتری دلائی۔

پرتگال نے دوسرے ہاف میں زبردست کم بیک کیا، جس میں رونالڈو نے گول کیا جو ان کا بین الاقوامی سطح پر 138 واں گول تھا۔

اضافی وقت میں دیوگو جوتا نے ایک سنہری موقع ضائع کیا، لیکن آخرکار فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا، جہاں روبن نیویس نے آخری پنالٹی اسکور کی اور ٹائٹل اپنی ٹیم کے نام کیا۔

یہ بھی پڑھیے: کرسٹیانو رونالڈو نے مسلسل تیسرے سال کون سا اعزاز اپنے نام کیا؟

میونخ کے ایلیانز ایرینا میں ہونے والے اس میچ کے بعد جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے، جہاں کھلاڑیوں نے جیت کا جشن بھرپور انداز میں منایا جبکہ کرسٹیانو رونالڈو بھی اس موقع پر خؤشی سے آبدیدی ہوگئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پریانکا چوپڑا ملک چھوڑنے پر کیوں مجبور ہوئیں؟ بالی ووڈ پروڈیوسر کے انکشافات

بھاٹی گیٹ سانحہ: وزیر اطلاعات پنجاب سمیت افسران کیخلاف مقدمے کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر

تیراہ آپریشن: پاکستان کے دہشتگرد مخالف اقدامات کے حقائق عوام کے سامنے

سپریم کورٹ: 40 تولہ حق مہر پر اعتراض، چیف جسٹس کا شوہر کو ادائیگی کا مشورہ

اسلام آباد میں نئے کنونشن سینٹر کی تعمیر، محسن نقوی کا مجوزہ جگہ کا دورہ

ویڈیو

سخت شرائط کے باوجود اسٹینڈ بائی پروگرام حاصل کیا اور پاکستان کو اقتصادی بحران سے نکالا، شہباز شریف

کیا محمود اچکزئی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کروا پائیں گے؟

 خون جما دینے والی سردی کا توڑ لاندی جو گھروں سے نکل کر ہوٹل تک پہنچ گئی

کالم / تجزیہ

طالبان کہانی: افغان طالبان سے پاکستانی طالبان تک

کیا سوشل میڈیا کا دور ختم ہوا؟

ایک تھا ونڈر بوائے