ملک کے بیشتر شہروں میں سورج آگ اگلتا رہا، اسلام آباد و لاہور میں بھی معمول سے زیادہ گرمی

پیر 9 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک کے بیشتر دیگر شہروں میں پیر کو سورج دن بھر آگ برساتا رہا جبکہ اسلام آباد اور لاہور کا درجہ حرارت بھی معمول سے زیادہ رہا۔

یہ بھی پڑھیں: ’موسمیاتی تبدیلیاں پاکستان کی معیشت کو چاٹ رہی ہیں‘

محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق آج وفاقی دارالحکومت میں درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ یعنی معمول سے 4 ڈگری زیادہ تھا اور لاہور مین پارہ 43 ڈگری ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 7 ڈگری زیادہ تھا۔

سبی میں بھی 45 ڈگری ٹمپریچر ریکارڈ کیا گیا۔ فیصل آباد اور ڈی آئی خان میں درجہ حرارت 44.5 اور لاڑکانہ میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

مزید پڑھیے: گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقے بھی موسمیاتی تبدیلی کے نرغے میں

محکمہ موسمیات کے مطابق ملتان ،بہاولپور اور پشاورمیں درجہ حرارت 43 ، مظفر آباد میں 40، کوئٹہ اور گلگلت میں 35 جبکہ کراچی میں 34 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

واٹس ایپ گروپس چھوڑنے اور ڈیلیٹ کرنے کا صحیح طریقہ کیا ہے؟

پاکستان میں پہلی بار بغیر ڈرائیور کے کار کی کامیاب ٹیسٹ ڈرائیو

پاکستان مخالف پروپیگنڈا پھیلانے پر بالی ووڈ فلم ’دھُرندھر‘ کو بڑا دھچکا

عمران خان اور ان کی اہلیہ مسلسل آئسولیشن میں رکھا جا رہا ہے، سہیل آفریدی

سپریم کورٹ کے استقبالیہ پر دل کا دورہ، راولپنڈی کے رہائشی عابد حسین چل بسا

ویڈیو

پاکستان میں کون سی سولر ٹیکنالوجی سب سے کارآمد؟

پنجاب یونیورسٹی کا پی سی ڈھابہ، جس کی دال بھی بےمثال

خیبر پختونخوا: پی ٹی آئی سے دوری، کیا علی امین گنڈاپور پارٹی چھوڑ رہے ہیں؟

کالم / تجزیہ

افغان علما کا فتویٰ: ایک خوشگوار اور اہم پیشرفت

ٹرمپ کی نیشنل سیکیورٹی اسٹریٹجی کا تاریخی تناظر

سیٹھ، سیاسی کارکن اور یوتھ کو ساتھ لیں اور میلہ لگائیں