حفاظتی ضمانت کے باوجود پرویز الٰہی کےگھر پر چھاپے کا معاملہ، سماعت کل تک ملتوی

جمعرات 4 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور ہائیکورٹ نے حفاظتی ضمانت کے باوجود سابق وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی کی رہائش گاہ پر پولیس آپریشن کے خلاف درخواست پر سماعت جمعے تک ملتوی کردی۔

کیس کی جمعرات کو ہونے والی سماعت میں جسٹس طارق سلیم شیخ نے محمکہ اینٹی کرپشن کو تحریری معافی مانگ کر جواب جمع کروانے کا حکم دیا جس پر سرکاری وکیل نے ایڈشنل ڈاریکٹر اینٹی کرپشن کیجانب سے عدالت سے غیر مشروط معافی مانگ لی۔

پیشی کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے ایڈشنل ڈاریکٹراینٹی کرپشن کے ذاتی حیثیت میں عدالت پیش نہ ہونے پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ افسر نے عدالتی احکامات کو ہوا میں اڑادیا۔

چوہدری پرویز الٰہی کے وکیل کا کہنا تھا کہ جب اینٹی کرپشن والے آئے تھے تو انہیں عدالتی احکامات دکھائے گئے لیکن وہ اسے ماننے پر تیار ہی نہیں تھے۔

انہوں نے کہا کہ وہ حلف نامہ دینے کے لیے تیار ہیں کہ پرویز الٰہی کی اسی مقدمہ میں گرفتاری کا کہا گیا جس میں حفاظتی ضمانت حاصل کرلی گئی تھی جس کے ویڈیو شواہد بھی موجود ہیں۔

عدالت نے ایڈشنل ڈاریکٹر سمیت دیگر کو تحریری طور پر غیر مشروط معافی پیش کرنے کا حکم اور کہا کہ پہلے اس حکم کی تعمیل کی جائے اس کے بعد دیکھا جائے گا۔عدالت نے سماعت جمعے تک ملتوی کردی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp