آئندہ مالی سال میں 25 ارب ڈالر سے زائد قرض کا تخمینہ، قرضوں کی ری فائنانسنگ کا منصوبہ مرتب

منگل 10 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے دوران  اگلے مالی سال میں 25 ارب ڈالر سے زائد قرض کا تخمینہ لگاتے ہوئے سعودی عرب، چین اور دیگر دوست ممالک سے قرضوں کی ری فائنانسنگ کا منصوبہ بھی مرتب کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کے لیے 25 ارب ڈالر سے زائد غیر ملکی قرضوں کے حصول کا تخمینہ لگایا ہے، جس میں پرانے قرضوں کی ری فنانسنگ اور نئے قرضوں کا حصول شامل ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب، چین، متحدہ عرب امارات اور دیگر دوست ممالک سے 12 ارب ڈالر قرض رول اوور کرایا جائے گا تاکہ قرض کی مدت میں توسیع ممکن ہو سکے۔

یہ بھی پڑھیں: 2 ہزار ارب روپے کے نئے ٹیکسز کیساتھ18 ہزار ارب روپے کا نیا بجٹ آج پیش کیا جائیگا

پروجیکٹ فائنانسنگ کے لیے 4.6 ارب ڈالر کی ضرورت کا تخمینہ لگایا گیا ہے، جس میں عالمی بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک اور دیگر بین الاقوامی مالیاتی ادارے شامل ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق، چینی کمرشل بینکوں سے لیے گئے 3.2 ارب ڈالر کے قرض کی ری فائنانسنگ کی جائے گی، جبکہ چین سے ایک ارب ڈالر کا نیا تجارتی قرض حاصل کرنے کا بھی منصوبہ زیر غور ہے۔

علاوہ ازیں، 2 ارب ڈالر کی قرض قسط آئی ایم ایف سے حاصل کرنے کا بھی پلان شامل ہے، جبکہ سعودی عرب سے مؤخر ادائیگی پر تیل کی سہولت اور دیگر مدات میں بھی 2 ارب ڈالر حاصل کیے جانے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں: ٹیکس نیٹ میں توسیع کی تیاریاں مکمل، بجٹ میں متعدد اشیا مہنگی اور بعض سستی ہونے کا امکان

ذرائع کے مطابق، متحدہ عرب امارات سے سیف ڈپازٹس کی ری فائنانسنگ کی ذمہ داری اسٹیٹ بینک کے سپرد ہو گی، جبکہ آئی ایم ایف کے ای ایف ایف پروگرام کے تحت قرض اقساط کا انتظام وزارتِ خزانہ کرے گی۔

اقتصادی امور ڈویژن پر ساڑھے 19 ارب سے 20 ارب ڈالر تک کی فائنانسنگ کی ذمہ داری عائد ہو گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل