پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈاپور کو سکھر جیل سے رہا کردیا گیا۔
علی امین گنڈا پورکو 6 اپریل کو ڈیرہ اسماعیل خان میں پشاور ہائی کورٹ رجسٹری کے باہرسے گرفتارکیا گیا تھا۔ ان کے خلاف سڑک بلاک اور نعرے بازی کرنے اور اسلام آباد پر قبضے کے حوالے سے ایک اشتعال انگیز آڈیو بیان جاری کرنے پر دو علیحدہ مقدمات بھی درج کیے گئے تھے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کو لاہور سے راہداری ریمانڈ پر شکارپور لایا گیا تھا جہاں عدالت نے انہیں کیس سے بری کردیا۔ وہ 21 اپریل سے سکھر کی سینٹرل جیل میں قید تھے۔ ان کے خلاف اسلام آباد، لاہور اور مٹھی میں مقدمات درج کیے گئے تھے۔