بجٹ 26-2025: سوزوکی آلٹو کی قیمت میں اضافہ ہوگا یا کمی؟

منگل 10 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومت نے بجٹ26-2025  میں مقامی گاڑیوں کے انجن کی درآمد پر ڈیوٹی میں 5 فیصد کمی کر دی ہے جس سے گاڑیوں کی مقامی تیاری کے عمل میں استعمال ہونے والے انجنوں کی لاگت کم ہو جائے گی۔ حکومت نے مقامی گاڑیوں کی تیاری میں استعمال ہونے والے خام مال اور سی کے ڈی کٹس پر ڈیوٹی کو بھی 20 فیصد سے کم کر کے 15 فیصد کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو کتنا ریلیف دیے جانے کی تجویز؟

آٹو ایکسپرٹ محمد شہزاد نے بجٹ 2025-26 پر وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماسوائے وعدوں کے علاوہ اس بجٹ میں ان کے لیے  اور کچھ بھی نہیں تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے 4، 5 برس میں ٹیکسوں کوکم کرکے صفر، 5، 10 اور 15 فیصد لانے کی پلاننگ کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ لوکل اسمبلرز کے لیے ڈیوٹی کم کرکے 15 فیصد کرنے کا کہا گیا ہے جبکہ آئی ایم ایف نے حکومت سے کہا تھا کہ استعمال شدہ گاڑیوں کی ایج لمٹ 3 کی بجائے 5 سال کردیں لیکن ایسی کوئی چیز سامنے نہیں آئی۔

محمد شہزاد نے کہا کہ حکومت کو اس بار تمام چیزوں کو فوکس کرنا چاہیے تھا جیسا کہ ٹیرف کے اندر انہوں نے بہتری کی کوشش کی ایسے ہی استعمال شدہ گاڑیوں کی عمر کی حد بڑھا دینی چاہیے تھی اور کمرشل امپورٹ بھی کھول دینا چاہیے تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ 40 برس سے ہم لوکل اسمبلرز کو تو دیکھ رہے ہیں نہ وہ ملک کی ضرورت پوری کر رہے ہیں اور نہ ہی لوکل گاڑی اور نہ ہی لوکل مینیوفیکچرنگ سامنے آسکی۔

مزید پڑھیے: بجٹ میں گاڑیوں پر درآمدی اور سی کے ڈی کٹس میں ڈیوٹی کتنے فیصد کم ہوئی؟

محمد شہزاد کا کہنا ہے کہ اس سے لوکل مینیوفیکچرڈ گاڑیوں کی مختلف سی سیز کے حساب سے 2 لاکھ سے 7 لاکھ روپے قیمت کم ہو سکتی ہے لیکن اگر ہائبرڈ گاڑیوں کی بات کی جائے تو جہاں 8.5  فیصد ٹیکس تھا وہ بڑھا کر 18 فیصد کردیا گیا یہ ہائبرڈ گاڑیاں ساڑھے 8 سے 14 لاکھ تک مہنگی ہوجائیں گی ایسے ہی، 660 سی سی سوزوکی پر سیل ٹیکس بڑھنے سے ڈیڑھ لاکھ روپے کا اضافہ ہو جائے گا تو مطلب گاڑیوں مہنگی ہو رہی ہیں نہ کہ سستی۔

آٹو انڈسٹری ایکسپرٹ مشہود علی خان کا کہنا ہے کہ کسٹم ڈیوٹی کم کرنے کا کہا ہے اور دوسرا ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹی ہٹانے کی کوشش کی ہے اس کے اثرات مینوفیکچر انڈسڑری پر بہت پڑے گا اور دوسری جانب ہمارا امپورٹ بل بڑھے گا۔

مشہود علی خان کہتے ہیں کہ اس کے اثرات آپ آئندہ برسوں میں دیکھیے گا کہ ہماری انڈسٹریل آئیزشن پر پڑے گا یہ انڈسٹری کے لیے مثبت نہیں ہے کیوں کہ ہم اپنی لوکل مینیوفیکچرنگ انڈسٹری کو متاثر کر رہے ہیں، ہمارے پاس اس وقت وسائل نہیں اور ایسی صورت میں امپورٹ بل کا بڑھنا معیشت کے لیے نقصان دے ہوگا۔

مزید پڑھیں: بجٹ 26-2025: سولر پینلز پر کتنے فیصد جی ایس ٹی تجویز ہوا؟

کہا جا رہا ہے کہ اس طرح ہماری ایکسپورٹ بڑھے لوکل انڈسٹری پروموٹ ہوگی دوسری جانب یورپ اور امریکا بھی اپنی لوکل انڈسٹری کی پروڈکشن کی بات کر رہے ہیں اور ایسے میں تھرڈ ورلڈ کنٹری کیسے یہ کر پائے گا یہ بھی ایک سوال ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟