ڈاکٹر عاصمہ ربّانی نے فلپائن میں بحیثیت سفیر ذمہ داریاں سنبھال لیں

بدھ 11 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ڈاکٹر عاصمہ ربّانی نےفلپائن میں  پاکستان کی سفیرِ غیر معمولی و مکمل الاختیار کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف کا امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ٹیلیفونک رابطہ

ڈاکٹر عاصمہ ربّانی نے فلپائن کے صدر عالی جناب فرڈی نینڈ آر. مارکوس جونیئر کو جمہوریہ اسلامی پاکستان کی سفیرِ کی حیثیت سے اپنی اسنادِ سفارت پیش کیں۔

اسناد پیش کرنے کے بعد، صدر فرڈی نینڈ مارکوس جونیئر سے ملاقات میں سفیر نے دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلۂ خیال کیا، جن میں تجارت، سرمایہ کاری اور بین الاقوامی فورمز پر تعاون جیسے شعبے شامل ہیں۔

اس موقع پر پاکستانی سفیر کو خصوصی گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp