جنوبی افریقہ میں شدید برفباری، 12 افراد ہلاک

بدھ 11 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جنوبی افریقہ میں برف باری کے باعث کم از کم 12 افراد ہلاک ہونے کی اطلاع ہے جبکہ 5 لاکھ گھروں کی بجلی بھی منقطع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کرہ ارض کے 15 گرم ترین مقامات میں پاکستان کے کتنے شہر شامل؟

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریاست مشرقی کیپ میں اسکول کے بچوں کو لے کر جانے والی بس سیلابی ریلے میں بہہ گئی اور اب تک 3 بچوں کو زندہ نکالا جا چکا ہے لیکن یہ ابھی واضح نہیں کہ بس میں کتنے بچے سوار تھے۔

علاوہ ازیں صوبے کے او آر ٹمبو ضلعے میں 7 افراد سیلابی پانی میں بہہ کر ہلاک ہوگئے جن کی لاشیں مل چکی ہیں۔

جنوبی افریقہ کو حالیہ دنوں میں شدید برف باری، بارشوں اور تیز ہواؤں کا سامنا رہا ہے جن کے باعث ایک اور سڑک حادثے میں 5 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اس طرح اب تک ہلاک ہونے والوں کی تعداد 12 ہوچکی ہے۔

5 افراد اس وقت ہلاک ہوئے جب ایک منی بس مشرقی لندن کے ساحلی شہر کے قریب الٹ گئی۔ ڈرائیور نے ایک گرے ہوئے درخت سے بچنے کی کوشش میں گاڑی پر کنٹرول کھو دیا تھا۔ اس حادثے میں دو افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔

تقریباً 5 لاکھ گھروں کو بجلی کی فراہمی بھی منقطع ہو چکی ہے۔

مزید پڑھیے: موسمیاتی بحران: 2025 گلیشیئرز کے تحفظ کا سال قرار

مشرقی کیپ ان برفانی حالات سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ کوزالو نیٹل صوبہ بھی شدید متاثر ہے۔

خراب موسم کے باعث ان دونوں صوبوں میں کچھ بڑی سڑکیں بند کر دی گئی ہیں تاکہ مزید جانی نقصان سے بچا جا سکے۔

شدید برف باری کی وجہ سے سڑکوں پر بڑی گاڑیاں پھنس گئی ہیں جس سے ٹریفک میں شدید رکاوٹ پیدا ہو گئی ہے۔ برف کی تہہ کو ہٹانے کی کوشش کی جا رہی ہے جس کی موٹائی 12 انچ سے زیادہ تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔

سمندر میں تیز ہواؤں اور اونچی لہروں کے باعث بھی بحری جہازوں کو نقل و حرکت کو مشکل کا سامنا ہے۔

مزید پڑھیں: گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقے بھی موسمیاتی تبدیلی کے نرغے میں

واضح رہے کہ جنوبی افریقہ میں سردیوں کا موسم ہے جس کے دوران جون، جولائی اور اگست کے مہینوں میں مسلسل برفباری کا سامنا رہتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

پاکستان اور بھارت کے مابین کرکٹ کے بڑے فائنلز، کس کا پلڑا بھاری رہا؟

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی