سلمان خان کی وضع قطع میں تبدیلی، مداح حیران رہ گئے

بدھ 11 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ سلطان سلمان خان کے نئے روپ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے، نئی لُک میں سلمان خان اصل عمر سے 20 سال چھوٹے لگ رہے ہیں۔

اداکار سلمان خان اکثر اپنے روپ کی وجہ سے ٹرول کیے جاتے ہیں لیکن اس بار انہوں نے اپنے مداحوں کو خوش کر دیا ہے۔ سلمان خان کے ساتھی اداکار ساجن سنگھ کی جانب سے سلمان خان کی شیئر کی گئی تصویر نے مداحوں کو حیرت میں مبتلا کردیا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ دبنگ اداکار نے اپنے جسم پر ناقابل یقین حد تک محنت کی ہے۔ لوگ اپنے پسندیدہ اداکار کی تعریفیں کر رہے ہیں، کچھ کا دعویٰ بھی ہے کہ وہ 20 سال چھوٹے لگ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’ خدا کا شکر کہ جنگ بندی ہوگئی ‘سلمان خان کی ٹویٹ بالی ووڈ اسٹار کے گلے پڑ گئی

سلمان خان جلد ہی اپنی نئی فلم ریس 3 میں نظر آئیں گے اور یہ تصویر ان کے ریس 3 کے ساتھی اداکار ساجن نے شیئر کی ہے  تصویر میں اداکار کو سیاہ ٹی شرٹ پہنے دیکھا جا سکتا ہے۔ سکندر کی ریلیز کے بعد سے سلمان اپنی فٹنس پر پوری توجہ دے رہے ہیں۔ انہوں نے اپنی ورزش کرتے ہوئے کئی تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔ دبنگ خان کا یہ نیا روپ وائرل ہو رہا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ سلمان خود کو ایک فلم کے لیے تیار کر رہے ہیں اور اپنے مداحوں کو اپنی فٹنس سے حیران کرنے جا رہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Saajan Singh (@saajan_singh23)

سلمان خان کی تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا، ’بھائی جان دوبارہ شکل میں آرہے ہیں۔‘ایک اور نے لکھا کہ سلمان بہت ہاٹ لگ رہے ہیں۔ تیسرے صارف نے لکھا، ’سلمان اپنی عمر سے 20 سال چھوٹے لگ رہے ہیں۔‘ ایک اور صارف نے لکھا، ‘بھائی جان واپسی کر رہے ہیں’۔

یہ بھی پڑھیں: سلمان خان کو گھر میں قتل کردیں گے، پولیس کو یہ پیغام کس نے پہنچایا؟

سلمان خان کے آنے والے پراجیکٹس کے حوالے سے خبر ہے کہ وہ جلد ہی ایک جنگی فلم میں نظر آئیں گے، اور اس کے لیے وہ خود کو تیار کررہے ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ وادی گلوان پر حب الوطنی پر مبنی فلم بنائی جا رہی ہے۔ یہ ایک حقیقی فوجی افسر کرنل بکم اللہ سنتوش بابو پر مبنی ہوگی۔ یہ کردار سلمان کے لیے سب سے مشکل اور چیلنجنگ ثابت ہونے والا ہے۔

اداکار نے اپنے فلمی کیرئیر میں اب تک ایسا کوئی کردار ادا نہیں کیا۔ یہ فلم اپوروا لاکھیا بنا رہے ہیں۔ اگر سب کچھ ٹھیک رہا تو یہ فلم اگلے سال سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟