حج 2025: مشاعر میٹرو سے 1.87 ملین عازمین نے سفر کیا

جمعرات 12 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی عرب کے مقدس مقامات کے درمیان حاجیوں کی نقل و حرکت کے لیے قائم مشاعر میٹرو ٹرین نے حج 2025 کے دوران 1.87 ملین سے زائد مسافروں کو کامیابی سے منتقل کیا۔

سعودی ریلوے کے مطابق یہ خدمت 7 ذو الحجہ (3 جون) سے لے کر ایامِ تشریق کے اختتام (9 جون) تک جاری رہی، جس کے دوران مجموعی طور پر 2,154 ٹرین سفر مکمل کیے گئے۔

اس سال مشاعر میٹرو نے 5 اہم مراحل میں حاجیوں کی آمد و رفت کو منظم کیا۔ پہلے دن تقریباً 27,000 مسافر ٹرین میں سوار ہوئے۔ اس کے بعد حاجیوں کو منیٰ سے عرفات، پھر عرفات سے مزدلفہ اور مزدلفہ سے دوبارہ منیٰ لے جایا گیا، جہاں ہر مرحلے میں لاکھوں افراد نے سفر کیا۔

صرف عرفات سے مزدلفہ کے دوران 294,000 حاجیوں نے میٹرو استعمال کی، جب کہ مزدلفہ سے منیٰ کے سفر میں یہ تعداد 349,000 رہی۔

تشریق کے آخری دن سب سے زیادہ رش دیکھا گیا، جب جمرات اسٹیشن پر 920,000 سے زائد افراد کی آمد و روانگی ریکارڈ کی گئی۔

مشاعر میٹرو میں 17 برقی ٹرینیں شامل ہیں، جن میں سے ہر ایک کی گنجائش 3,000 مسافروں کی ہے۔ ٹرینوں کی رفتار 80 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے، اور وہ منیٰ سے عرفات تک کا فاصلہ تقریباً 20 منٹ میں طے کرتی ہیں۔

یہ نظام 18 کلومیٹر پر مشتمل دوہری پٹریوں پر مشتمل ہے جس پر نو اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں، جو فی سمت 72,000 افراد فی گھنٹہ کی گنجائش رکھتے ہیں۔

اس ٹرین سروس کی بدولت حاجیوں کو نہ صرف تیزرفتار اور محفوظ سفر کی سہولت ملی بلکہ اس نے تقریباً 50,000 بسوں کی ضرورت کو ختم کر دیا، جس سے شہر میں ٹریفک کا دباؤ کم ہوا اور کاربن کے اخراج میں نمایاں کمی آئی۔ سعودی ریلوے کے سی ای او بشار المالک نے اس کامیابی کو انتظامی اداروں کی مربوط منصوبہ بندی اور مشقوں کا نتیجہ قرار دیا، جنہوں نے پہلے سے تیاری کر کے اس بڑے ہجوم کو مؤثر انداز میں سنبھالا۔

یہ نظام نہ صرف حاجیوں کے لیے ایک اہم سہولت بن چکا ہے بلکہ سعودی عرب کی جانب سے ٹیکنالوجی اور ماحولیاتی بہتری کی جانب اٹھایا گیا ایک مثبت قدم بھی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے پر بات اسرائیل کے ایران پر حملوں کے وقت ہوئی، احمد حسن العربی

پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ اسلامی دنیا کی سب سے بڑی پیشرفت ہے، مشاہد حسین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

ویڈیو

پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے پر بات اسرائیل کے ایران پر حملوں کے وقت ہوئی، احمد حسن العربی

پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ اسلامی دنیا کی سب سے بڑی پیشرفت ہے، مشاہد حسین

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل