’پاکستان میں شاہانہ پروٹوکول، لندن میں بیگ خود اٹھانا پڑ رہا ہے‘، بلاول بھٹو کی ویڈیو پر صارفین کے تبصرے

جمعرات 12 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور پارلیمانی سفارتی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری کی لندن سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں بیگ اٹھائے ٹرین سے نیچے اترتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو وائرل ہوئی تو صارفین اس پر مختلف تبصرے کرتے نظر آئے۔ ایک صارف نے لکھا کہ یہ پاکستان میں شاہانہ پروٹوکول لیتے ہیں اور لندن میں بیگ خود اٹھانا پڑ رہا ہے۔

صحافی اعزاز سید نے لکھا کہ ہمارے رہنما بیرون ممالک میں اپنا سامان بھی خود اٹھاتے ہیں اور بظاہر پروٹوکول بھی نہیں ہوتا، یہ بہت اچھی بات ہے۔ پاکستان کے اندر بھی اپنا سامان اٹھانے کی روایت اور پروٹوکول یا ہٹو بچو سے چھٹکارا ہونا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیکیورٹی یعنی تحفظ ضروری ہے مگر اس کی نمائش و خود نمائی آپ کو چھوٹا کردیتی ہے۔ اعزاز سید کا مزید کہنا تھا کہ بلاول اس منظر میں اچھے نظر آ رہے ہیں۔

عمر چیمہ نے طنزاً لکھا کہ باہر تو اٹھانے کے لیے صرف سامان ہوتا ہے پاکستان میں ایسا نہیں ہوتا۔

 خرم اقبال نے لکھا کہ اپنا سامان خود اُٹھانا اچھی روش ہے لیکن اصل بات یہ کہ وزن کے ساتھ بلاول بھٹو کے بال بھی گِر رہے ہیں، ایسا کیوں ہے؟

ایک صارف نے لکھا ک بلاول بھٹو زرداری وفد کے ہمراہ بغیر کسیروٹوکول کے بلجیئم پہنچ گئے نا گاڑیوں کی لمبی قطاریں اور ناہی سینکڑوں افراد ان کا استقبال کرنے کے لیے کھڑے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ایشیا کپ میں شاندار کارکردگی: شاہین آفریدی نے بابر اعظم کو پیچھے چھوڑ دیا

بین الاقوامی ذرائع نے ٹرمپ اور شہباز کی ملاقات کو کیسے کور کیا؟

وزیر دفاع خواجہ آصف کا ٹوئٹ: 2025 کو پاکستان کی بڑی کامیابیوں کا سال قرار

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی