ایئر انڈیا کا طیارہ کیسے تباہ ہوا؟ ویڈیو منظر عام پر آگئی

جمعرات 12 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

احمد آباد ایئرپورٹ کے نزدیک آبادی پر گر کے تباہ ہونے والے ایئرانڈیا کے طیارے کی تباہی کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق احمد آباد ایئرپورٹ سے پرواز بھرنے والے ایئر انڈیا کے طیارے میں 242 مسافر سوار تھے، طیارہ اڑنا کے فوری بعد ہی گر کر تباہ ہوگیا۔

احمد آباد سے لندن کے لیے روانہ ہونے والا ایئر انڈیا کا مسافر بردار طیارہ، میگھانی کے علاقے میں ہوائی اڈے کے قریب حادثے کا شکار ہوگیا۔ حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ بوئنگ ڈریملائنر 787 تھا۔

بھارتی شہری ہوا بازی کے ڈائریکٹوریٹ (DGCA) کے مطابق، طیارے میں کل 242 افراد سوار تھے، جن میں 2 پائلٹ اور 10 کیبن کریو کے ارکان شامل تھے۔

طیارے کی کمان کیپٹن سمیٹ سبھروال کے پاس تھی جبکہ فرسٹ آفیسر کلاِیو کنڈر معاون پائلٹ کے فرائض انجام دے رہے تھے۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

قومی ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (NDRF) کے ترجمان کے مطابق، جائے حادثہ پر امدادی کارروائیوں کے لیے گاندھی نگر سے این ڈی آر ایف کی 3 ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں، جن میں مجموعی طور پر 90 اہلکار شامل ہیں۔ ان کے علاوہ مزید 3 ٹیمیں ودودرا سے روانہ کی جا رہی ہیں تاکہ امدادی سرگرمیوں کو مؤثر بنایا جا سکے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق طیارہ مکمل ایندھن کے ساتھ روانہ ہوا تھا کیونکہ اسے طویل فاصلے تک سفر کرنا تھا۔ حادثے کی جگہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں تاہم حادثے کی اصل وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

ایئر انڈیا نے بھی حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہے کہ حادثے سے متعلق تفصیلات جمع کی جارہی ہیں۔

حادثے کے مقام پر گہرے دھوئیں کے بادل نظر آئے اور فوری طور پر ریسکیو ٹیمیں، فائر بریگیڈ اور پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں ہیں۔

واقعے کے بعد سڑکیں بند کرکے علاقے کو محفوظ بنایا گیا۔ ابتدائی رپورٹس میں کسی جانی نقصان کی تصدیق ابھی نہیں ہوئی۔ تاہم حادثے کی مکمل تفتیش جاری ہے۔

حکام کے مطابق تمام پہلوئوں کا جائزہ لیا جائے گا اور جلد مزید تفصیلات جاری کی جائیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سینیٹر طلحہ محمود سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے چیئرمین منتخب

گزشتہ سال یورپ میں ریکارڈ توڑ گرمی سے 60ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے، تحقیق

ایمان مزاری و شریک حیات ہادی علی چٹھہ کو راہداری ضمانت مل گئی

ماسٹر چنگان کا بڑا اقدام: پاکستان کی پہلی رینج ایکسٹینڈڈ ہائبرڈ گاڑٰی ڈیپل SO5 متعارف

لاہور کے صحافیوں کو نیشنل کرائم ایجنسی کے نوٹسز کیوں جاری ہوئے، معاملہ کیا ہے؟

ویڈیو

افغانوں کو اپنی آدھی روٹی دی لیکن بدلے میں کلاشنکوف اور خودکش کلچر ملا، علامہ طاہر اشرفی

اسلام آباد کے نئے بلیو ایریا میں کیا سہولیات ہیں؟

انٹرنیٹ سروس کو درپیش مسائل کیا 5 جی اسپیکٹرم سے حل ہو جائیں گے؟

کالم / تجزیہ

مریم نواز بہت بدل گئی ہیں

دفاعی معاہدہ، سیاسی امکانات

چوکیدار