احمد آباد طیارہ کریش: جہاز جس میڈیکل ہاسٹل پر گرا، وہاں کیا گزری؟

جمعرات 12 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

احمدآباد میں ایئرانڈیا کے مسافر طیارے کو پیش آنے والے حادثے میں 5 طلبا بھی ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ طلبا سمیت 40 افراد زخمی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: احمد آباد طیارہ حادثہ: سابق وزیراعلیٰ وجئے روپانی بیٹی سے ملنے لندن جارہے تھے

بھارتی میڈیا  کے مطابق ایئرانڈیا کا بدقسمت طیارہ احمد آباد میں ایک میڈیکل کالج کے ہاسٹل پر گرا، جس سے ہاسٹل میں مقیم 5 پانچ طلبہ ہلاک ہوگئے، جن میں 4 انڈرگریجویٹ اور ایک پوسٹ گریجویٹ اسٹوڈنٹ شامل ہیں۔

اس حادثے میں تقریباً 40 دیگر افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، جن میں زیادہ تر میڈیکل کے طالبعلم اور جونیئر ڈاکٹر شامل ہیں، زخمیوں میں سے ایک طالبعلم کی حالت تشویشناک ہے۔

حادثے کے وقت طلبہ ہاسٹل کی کینٹین میں دوپہر کا کھانا کھا رہے تھے۔ تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ میزوں پر کھانا اور گلاس ویسے کے ویسے رکھے ہیں، جیسے سب کچھ اچانک رک گیا ہو۔ طیارے کا ایک بڑا حصہ ہاسٹل کی عمارت میں پھنسا ہوا بھی نظر آ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سیٹ تبدیل نہ کرتا تو آج زندہ نہ ہوتا طیارہ حادثہ میں بچ جانے والا خوش قسمت مسافر

یاد رہے کہ احمد آباد میں گرکر تباہ ہونے والے بدقسمت طیارے میں سوار تمام 242 افراد، جن میں 230 مسافر اور 12 عملے کے افراد شامل ہیں، ہلاک ہو گئے، طیارے میں مختلف ملکوں کے شہری موجود تھے، جن میں اکثریت بھارتی شہریوں کی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل