وزیراعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات کی ہے، ملاقات میں دوطرفہ تعاون اور علاقائی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم سے یو اے ای کے وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کا عزم
جمعرات کے روز وزیراعظم شہبازشریف ایک روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچے، فیلڈ مارشل و آرمی چیف سید عاصم منیر، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیرداخلہ محسن نقوی اور دیگر وفاقی وزرا بھی ان کے ہمراہ تھے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات کی، دونوں رہنماؤں کے درمیان بات چیت میں باہمی تعاون اور علاقائی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
🚨🚨🚨وزیراعظم شہباز شریف کی یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات۔ اقتصادی، تجارتی اور ترقیاتی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال، دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار۔ pic.twitter.com/TU4KkVgw7h
— Pakhtun Digital (@PakhtunDigital) June 12, 2025
دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور ترقیاتی تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا جبکہ پاکستان میں اماراتی سرمایہ کاری بڑھانے پر بھی گفتگو کی گئی، خطے میں امن و استحکام کی کوششوں پر زور دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیرِاعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کے پاکستان کے ساتھ ترقیاتی منصوبوں میں تعاون کو سراہا ہے۔
وزیراعظم نے پاک بھارت کشیدگی میں کمی کے لیے کردار ادا کرنے پر یو اے ای کا شکریہ ادا کیا، وزیراعظم نے یو اے ای کے صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔
ملاقات میں فلیڈ مارشل سید عاصم منیر، وزیرداخلہ محسن نقوی، وزیراعلاعات عطاتارڑ، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی شریک تھے۔
Delighted to meet my dear brother, His Highness Sheikh Mohamed bin Zayed Al Nahyan @MohamedBinZayed , during my official visit to the UAE.
I thanked him for the UAE’s vital role in easing recent tensions between Pakistan and India.
We reaffirmed our shared commitment to… pic.twitter.com/DF2q0qpP8k
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) June 12, 2025
وزیراعظم شہباز شریف نے ایکس پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان سے مل کر خوشی ہوئی۔
وزیراعظم نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے اپنے سرکاری دورے کے دوران میں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کو کم کرنے میں متحدہ عرب امارات کے اہم کردار پر ان کا شکریہ ادا کیا، ہم نے خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ اعتماد اور بھائی چارے پر قائم ہمارے گہرے تعلقات، خاص طور پر تجارت اور سرمایہ کاری میں مضبوط تر ہوتے جارہے ہیں، میں شیخ محمد بن زید النہیان کا جلد پاکستان میں استقبال کرنے کے لیے منتظر ہوں۔