معاہدہ کرلیں ورنہ ملک میں کچھ نہیں بچے گا، ٹرمپ کا ایران کو انتباہ

جمعہ 13 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ وہ جوہری معاملات پر امریکا سے معاہدہ کرلے اس سے پہلے کہ بہت دیر ہوجائے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران پر اسرائیلی حملے سے متعلق خفیہ دستایزات افشا کرنے پر امریکی اہلکار کو سزا

واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے ایرانی جوہری مقامات پر رات کی تاریکی میں بمباری کی گئی اور حکومت کے اعلیٰ عہدیداروں و سائنسدانوں کو شہید کر دیا گیا۔

ٹرمپ نے جمعے کو سوشل میڈیا پر لکھا کہ بہت بڑی ہلاکت اور تباہی ہو چکی ہے لیکن اب بھی وقت ہے ورنہ اگلے طے شدہ حملے اور بھی زیادہ بے رحمانہ ہوں گے۔

امریکی صدر نے کہا کہ ایران کو (امریکا سے جوہری معاملات پر) معاہدہ کرنا ہوگا اس سے پہلے کہ کچھ باقی نہ رہے۔

مزید پڑھیے: اسرائیل کا تبریز پر ایک اور حملہ ، ایران میں ملک گیر ہائی الرٹ جاری، عالمی برادری کا اظہار تشویش

اسرائیل نے جمعرات کی شب ایران پر حملہ کرکے جوہری تنصیبات، حکومتی عہدیداروں، فوجی رہنماؤں اور اہم جوہری سائنسدانوں کو نشانہ بنایا۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان کے مطابق ایران نے 100 سے زائد ڈرونز سے جوابی کارروائی کی۔

ان حملوں سے مشرق وسطیٰ کو ایک اور تباہ کن جنگ کا سامنا ہے۔

مزید پڑھیں: جب تک خطرہ ختم نہ ہو جائے، ایران پر حملے جاری رہیں گے: اسرائیل

ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے ایران کو اپنے جوہری پروگرام کو بند کرنے کے لیے ایک معاہدہ کرنے کا موقع دیا لیکن اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ انہوں نے کتنی ہی کوشش کی، چاہے وہ کتنے ہی قریب پہنچ گئے، وہ اسے پورا نہیں کر سکے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے ان سے کہا کہ یہ ان تمام چیزوں سے کہیں زیادہ بدتر ہو گا جو وہ جانتے ہیں یا انہیں بتایا گیا ہے کہ امریکا دنیا میں کہیں بھی بہترین اور سب سے زیادہ مہلک فوجی سازوسامان بناتا ہے اور اسرائیل کے پاس اس میں سے بہت کچھ ہے اور مزید بھی بہت کچھ ملے گا۔

یہ بھی پڑھیے: ایرانی سپریم لیڈر نے جنرل محمد پاکپور کو پاسداران انقلاب کا نیا سربراہ مقرر کر دیا

اسرائیل کے اقدام نے عالمی رہنماؤں کو چونکا دیا ہے۔ یورپی کمیشن کی صدر ارسولا وان ڈیر لیین نے صورتحال کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے تمام فریقوں پر زور دیا کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں، کشیدگی کو کم کریں اور جوابی کارروائی نہ کریں۔

مزید پڑھیں: اسرائیلی حملے میں جاں بحق ایرانی سائنسدانوں میں کون کون شامل ہے؟

نیٹو کے سیکریٹری جنرل مارک روٹے نے اسٹاک ہوم میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اسرائیل کے اتحادیوں کے لیے کشیدگی کو کم کرنے کے لیے کام کرنا اہم ہے۔

صیہونی حکومت نے اپنا دردناک انجام خود طے کرلیا، سپریم لیڈر علی خامنہ ای

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے جمعے کے روز اسرائیل کی مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ صیہونی حکومت نے اپنے لیے ایک تلخ اور دردناک انجام تیار کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp