عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم میں نمائشی میچ، کیا پشاور میں اب بین الاقوامی میچز ہوں گے؟

ہفتہ 14 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پشاور کے واحد کرکٹ اسٹیڈیم، عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم میں پہلا نمائشی میچ منعقد کیا گیا، جس سے پشاور میں 19 سال بعد کرکٹ میچز کی واپسی کی ایک امید پیدا ہو گئی ہے۔

عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم، جس کا پرانا نام ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم تھا، پر سال 2018 سے تعمیراتی کام جاری ہے، جس کی وجہ سے پشاور میں قومی سطح کے میچز بھی منعقد نہیں ہو رہے تھے۔ اسٹیڈیم پر کام مکمل نہ ہونے کی وجہ سے یہاں پی ایس ایل کے میچز بھی نہیں ہو سکے۔

ڈائریکٹوریٹ آف اسپورٹس خیبر پختونخوا نے جمعہ کے روز اسٹیڈیم میں ایک نمائشی میچ کا انعقاد کیا، جس میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی۔ قومی کھلاڑی عمران خان جونیئر بھی میچ میں شریک تھے۔

وی نیوز سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پشاور میں اسٹیڈیم پر کام مکمل ہوتے دیکھ کر انہیں بے حد خوشی ہو رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ خیبر پختونخوا اور پشاور میں بہت زیادہ ٹیلنٹ موجود ہے، اور یہ اس چھپے ٹیلنٹ کو سامنے لانے میں مدد دے گا۔

انہوں نے کہا کہ آج پشاور میں کرکٹ کھیل کر دنیا کو یہ پیغام دے رہے ہیں کہ یہاں اسٹیڈیم تیار ہے اور امن قائم ہے۔ اب امید ہے کہ پشاور میں بین الاقوامی میچز کی واپسی ہو گی۔

اسٹیڈیم پر 90 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے: ڈی جی اسپورٹس

ڈی جی اسپورٹس تشفین حیدر نے بتایا کہ نمائشی میچ کا مقصد دنیا کو یہ پیغام دینا ہے کہ پشاور ایک پُرامن شہر ہے اور میچز کی میزبانی کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اسٹیڈیم پر 90 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے، صرف بجلی اور گراؤنڈ کی لیولنگ کا کچھ کام باقی ہے، جو جلد مکمل کر لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی میچز کے لیے آئے گا، اسے خوش آمدید کہا جائے گا۔

19 سال بعد اسٹیڈیم بین الاقوامی میچز کے لیے تیار

عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم 2006 میں بین الاقوامی میچز کی میزبانی کر چکا ہے۔ آخری بین الاقوامی میچ پاکستان اور بھارت کے درمیان 2006 میں ہوا تھا، جس کے بعد اسٹیڈیم کی ناکافی سہولیات کے باعث میچز کا انعقاد بند ہو گیا تھا۔ سال 2018 میں اُس وقت کی پی ٹی آئی حکومت نے اسٹیڈیم کو بین الاقوامی معیار پر لانے کے لیے تعمیرات کا آغاز کیا، اور ڈیڑھ ارب روپے کی لاگت سے 2 سال میں مکمل کرنے کی ڈیڈلائن دی گئی تھی، لیکن تقریباً 7 سال بعد بھی تعمیراتی کام مکمل نہیں ہو سکا۔ اسٹیڈیم زیر تعمیر ہونے کی وجہ سے پشاور پی ایس ایل میچز سے بھی محروم رہا۔

صوبائی حکومت نے اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے ’عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم‘ رکھ دیا، جبکہ اب اگلے چند ماہ کے دوران تعمیراتی کام مکمل کیے جانے کا امکان ہے۔

ڈی جی اسپورٹس نے بتایا کہ اسٹیڈیم کو پی سی بی کے حوالے نہیں کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستانی اوپنرعبداللہ فضل ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر

مودی نے طلبا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، بھارتی ایجنسی کس طرح پاکستانی صحافیوں کو استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے؟

چین کا اے آئی بلیک بورڈ: استاد کی آواز اور لکھائی سمجھ کر سبق کو تھری ڈی ماڈل میں تبدیل کرنے والی ٹیکنالوجی

سام سنگ گلیکسی ایس 27 کے کیمرا فیچرز لیک، الٹرا ماڈل میں 50 میگا پکسل سینسر متوقع

سیاروں، ستاروں اور چاند کی حدیں دھندلا گئیں، ماہرین نے پہلی بار نظام شمسی سے باہر چاند دریافت کر لیا

ویڈیو

مودی نے طلبا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، بھارتی ایجنسی کس طرح پاکستانی صحافیوں کو استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے؟

قدیم انجینیئرنگ سے دنیا حیران، 2 ہزار سال پرانا چینی تالا جسے کھولنے کے لیے محض چابی نہیں بڑا دماغ بھی چاہیے

وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان کے سب سے بڑے ڈیٹا سینٹر ‘اسکائی 47 قراقرم ون’ کا افتتاح کر دیا

کالم / تجزیہ

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار

شفاف انتخابات کا فریب