ایران میں کتنے پاکستانی زائرین موجود ہیں؟ دفتر خارجہ نے بتادیا

جمعہ 13 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ اس وقت ایران میں تقریباً 5 ہزار پاکستانی زائرین موجود ہیں، دفتر خارجہ نے پاکستانی زائرین کو ایران و عراق کے سفر کے منصوبے پر دوبارہ غور کرنے کی ہدایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کی ایران میں موجود پاکستانی زائرین کی باحفاظت واپسی کے لیے ہنگامی اقدامات کی ہدایت

ایران میں پاکستانی زائرین کے حوالے سے پوچھے گئے سوالات کے جواب میں وزارت خارجہ کے سینیئر حکام کا کہنا ہے کہ ایران جانے والے زائرین کی تعداد وقت کے ساتھ بدلتی رہتی ہے اور اکثر زائرین ہمارے سفارتی مشنز سے رابطہ نہیں کرتے۔

دفتر خارجہ کے مطابق اس وقت ایران میں تقریباً 5ہزار پاکستانی زائرین موجود ہیں، خطے کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے پیشِ نظر زائرین کو ایران اور عراق کے سفر کے منصوبے پر دوبارہ غور کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ تہران میں پاکستانی سفارتخانے اور قونصل خانے ایران میں پاکستانی شہریوں کی مدد اور سہولت کاری کے لیے موجود ہیں، کوئی بھی پاکستانی شہری جو راہنمائی یا مدد چاہتا ہو ہمارے متعلقہ سفارتی مشنز سے رابطہ کرے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران پر اسرائیلی حملے، بلوچستان پر کیا اثرات مرتب ہو سکتے ہیں؟

دفتر خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ ایران میں ہمارے متعلقہ سفارتی مشنز حسبِ روایت ضروری مدد فراہم کریں گے، وہ ان کی پاکستان واپسی کو بھی آسان بنائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل