اگر بھارت نے پاکستان کا پانی روکا تو ہمارا ردعمل یقینی ہوگا، بلاول بھٹو زرداری

جمعہ 13 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اگر بھارت نے پاکستان کا پانی روکا تو پاکستان کا ردعمل یقینی ہوگا۔

برسلز میں یورپین یونین تھنک ٹینک سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھارت نے پاکستان پر جھوٹا اور بے بنیاد الزام لگایا، مودی حکومت نے پہلگام واقعے کے حوالے سے ابھی تک کوئی شواہد پیش نہیں کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا کو پاک بھارت جامع مذاکرات میں کردار ادا کرنا ہوگا، بلاول بھٹو زرداری

بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ پہلگام واقعے پر پاکستان نے بھارت کو آزادانہ تحقیقات کی پیشکش کی، جس کے جواب میں بھارت نے بلااشتعال جارحیت کی۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے سندھ طاس منصوبے کو غیر قانونی طور پر معطل کردیا، معاہدہ معطل کرنا خطے میں امن کو خراب کرنے کے مترادف ہے، ماحولیاتی وسائل کو ہتھیار بنانا خطرناک ہوسکتا ہے،بھارتی حملوں کے جواب میں پاکستان نے اپنا جوابی حق استعمال کیا، پوری کشیدگی میں پاکستان نے جارحانہ اقدامات کے بجائے تحمل سے کام لیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر بھارت نے پاکستان کا پانی روکا تو پاکستان کا ردعمل یقینی ہوگا اور پاکستان کو مجبورا اقدامات اٹھانے پڑیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بلاول بھٹو کا بھارت کو دو ٹوک پیغام، پانی بند کیا تو اعلانِ جنگ سمجھا جائے گا

بلاول بھٹو نے اس بات پر زور دیا کہ اس طرح کے اقدامات سے نہ صرف علاقائی ماحولیاتی نظام کو خطرہ ہے بلکہ آبی سفارت کاری سے متعلق بین الاقوامی اصولوں کی سالمیت کو بھی خطرہ ہے۔

انہوں ںے واضح کیا کہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں، کشمیر، پانی اور تجارت جیسے معاملات صرف بات چیت کے ذریعے حل کیے جا سکتے ہیں۔

سندھ طاس معاہدے سے رو گردانی کی تو دنیا کا کوئی معاہدہ قابل عمل نہیں رہے گا

اس موقع پر مصدق ملک نے کہا کہ بھارت نے سندھ طاس معاہدے سے رو گردانی کی تو دنیا کا کوئی معاہدہ قابل عمل نہیں رہے گا، بھارتی اقدام سے کسی ملک کو کسی دوسرے ملک کا پانی روکنے کا لائسنس مل جائے گا، بھارت پانی جیسے بنیادی وسائل پر حق کی نئی تشریح گھڑ رہا ہے۔

اس موقع پر بلاول بھٹوزرداری نے اسرائیل کے ایران پر حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کری اور کہا کہ ایرانی پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں،اسرائیل نےاپنےہمسایہ ممالک پرحملہ کیا، فلسطین میں نسل کشی کی اور اب یہ جنگ ہمارے خطے تک پہنچ چکی ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ عالمی دنیا امن قائم کرنے میں اپنا کردار ادا کرے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟