نریندمودی اور نیتن یاہو کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، خطے میں امن و استحکام پر زور

جمعہ 13 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی نے کہاکہ مجھے اسرائیلی وزیرِاعظم بن یامین نیتن یاہو کی جانب سے فون کال موصول ہوئی، جس میں نیتن یاہو نے خطے کی تازہ صورتحال پر بریفنگ دی۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کے حملے سے قبل موساد ایجنٹوں نے ایران میں کیا کارروائی کی؟

جمعہ کوسماجی رابطوں‌کی سائٹ ایکس پرجاری پیغام میں‌بھارتی وزیراعظم کاکہناتھاکہ انہوں نے اس موقع پر بھارت کی تشویش کا اظہار کیا اور خطے میں جلد از جلد امن و استحکام کی بحالی کی ضرورت پر زور دیا۔

یہ رابطہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال انتہائی کشیدہ ہے اور عالمی سطح پر امن کی کوششیں جاری ہیں۔

یاد رہے کہ اسرائیل نے 13 جون کو 200 جنگی جہازوں کی مدد سے ایران میں 100 سے زائد مقامات پر حملہ کرتے ہوئے ایک نئی جنگ چھیڑ دی۔

ان حملوں میں ایرانی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل محمد باقری، پاسداران انقلاب کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی، اور 6 جوہری سائنسدان شہید ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران اسرائیل جنگ پاکستان کو کس طرح سے متاثر کرسکتی ہے؟

اسرائیلی حکام کا دعویٰ ہے کہ ان حملوں میں ایران کے جوہری اور عسکری مراکز کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک، پہاڑی علاقوں میں شدید سردی کا امکان

سعودی عرب 2034 میں ’سب سے دلچسپ ورلڈ کپ‘ منعقد کرنے کے لیے پرعزم

جی-7 ممالک کا روس پر دباؤ بڑھانے اور ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کی حمایت کا اعلان

موٹروے ایم-5 پر غنودگی کے دوران بس ڈرائیور پکڑا گیا، موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی

ٹرمپ کی H-1B ویزا حمایت پر اپنی ہی جماعت میں مخالفت کی لہر

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ