اسرائیل نے ایران کو مرکزی جنگی محاذ قرار دے دیا، غزہ ثانوی ترجیح بن گیا

ہفتہ 14 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسرائیلی ڈیفنس فورس (آئی ڈی ایف) نے اعلان کیا ہے کہ اب ایران کو اسرائیل کے لیے ’مرکزی جنگی محاذ‘ تصور کیا جا رہا ہے، جب کہ غزہ کی پوزیشن ثانوی حیثیت اختیار کر چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں تہران کے مہرآباد ایئرپورٹ پر اسرائیلی حملے کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی، مزید 2 جنرلز شہید

یہ انکشاف اسرائیل کے ایک اخبار کی حالیہ رپورٹ میں سامنے آیا ہے۔

اسرائیلی فوج کے مطابق حالیہ دنوں میں ایران کے اندر دو اہم فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے، جن میں خاطر خواہ نقصان ہوا ہے۔ فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فضائیہ نے ایران میں 150 سے زیادہ اہداف پر حملے کیے۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسرائیل نے پہلی بار ایران کی حساس نیوکلیئر تنصیبات، فورڈو اور نوٹنگ کو نشانہ بنایا ہے۔ تاہم یہ بھی تسلیم کیا گیا کہ ان تنصیبات کو اس قدر نقصان نہیں پہنچا جس کی توقع کی جا رہی تھی۔

آئی ڈی ایف کا مزید کہنا ہے کہ ان فضائی حملوں کے نتیجے میں اسرائیلی فضائیہ کو تہران تک رسائی حاصل ہو گئی ہے اور وہ اب ایرانی فضائی حدود میں نسبتاً آزادی سے کارروائیاں کر سکتی ہے۔

ادھر غزہ میں جاری فوجی سرگرمیاں اب پس منظر میں چلی گئی ہیں، اور اسرائیلی فوج کی توجہ کا مرکز ایران بن چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں اسرائیلی حملوں میں مزید 2 ایرانی جنرلز شہید، تعداد 8 ہوگئی

دفاعی تجزیہ کاروں کے مطابق یہ تبدیلی خطے میں ایک بڑے اسٹریٹجک موڑ کی عکاسی کرتی ہے، جو مستقبل میں مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کو مزید بڑھا سکتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل