ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ فائنل: آئی سی سی نے بھارت کی میزبانی کی درخواست مسترد کردی

ہفتہ 14 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کی جانب سے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) فائنل کی میزبانی کی درخواست مسترد کر دی ہے اور فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ 3 فائنل بدستور انگلینڈ میں ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی ٹیسٹ چیمپیئن شپ جیتنے والی ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملے گی؟ آئی سی سی نے اعلان کردیا

برطانوی اخبار ٹیلی گراف کے مطابق آئی سی سی نے بھارتی کرکٹ بورڈ کی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے فائنل کی میزبانی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے اگلے 3 ٹیسٹ چیمپیئن شپ فائنل کی میزبانی انگلینڈ کو ہی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کو پہلے ہی مطلع کر دیا گیا ہے کہ آئندہ 3 فائنلز کی میزبانی انگلینڈ ہی کرے گا، یہ فیصلہ آئی سی سی کے آئندہ ماہ سنگاپور میں ہونے والے سالانہ اجلاس میں باضابطہ طور پر منظور کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ فائنل: جانیے کل سے شروع ہونے والے شاہانہ مقابلے کی تفصیلات

بھارت نے آئی سی سی سے بارہا مطالبہ کیا ہے کہ ڈبلیو ٹی سی فائنل کو مختلف ممالک میں گھمایا جائے، تاہم آئی سی سی نے تجارتی مفادات، لاجسٹکس مسائل اور تاریخی تسلسل کو مدنظر رکھتے ہوئے انگلینڈ کو ترجیح دی ہے۔

یاد رہے کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا آغاز 2019 میں ہوا تھا، ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا فائنل ہر دو سال بعد ہوتا ہے، پہلا فائنل 2021 میں ساؤتھمپٹن میں کھیلا گیا تھا، جس میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو شکست دی، دوسرا فائنل 2023 میں اوول گراؤنڈ، لندن میں ہوا، جس میں آسٹریلیا نے بھارت کو ہرایا۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ فائنل کے لیے آسٹریلیا کے اسکواڈ کا اعلان، کن اہم کھلاڑیوں کی واپسی ہوئی؟

تیسرا فائنل 2025 میں لارڈز، لندن میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جارہا ہے، دلچسپ بات یہ ہے کہ انگلینڈ نے تمام فائنلز کی میزبانی کی ہے لیکن تاحال خود کسی فائنل میں جگہ نہیں بنا سکا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل