قومی اسمبلی: عطااللہ تارڑ کی ’کے پی‘ حکومت پر تنقید، بجٹ، ایران اور فلسطین سے متعلق مؤقف واضح

ہفتہ 14 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے خیبرپختونخوا حکومت کی کارکردگی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں تعلیم اور صحت کے شعبے انتہائی زبوں حالی کا شکار ہیں، جہاں55 لاکھ سے زیادہ بچے اسکولوں سے باہر ہیں۔

قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا میں عوام کو بجٹ میں کوئی ریلیف نہیں دیا گیا اور نہ ہی کوئی انقلابی منصوبہ پیش کیا گیا، جبکہ پشاور میں سیف سٹی منصوبہ تاحال مکمل نہیں ہو سکا۔

یہ بھی پڑھیں خیبرپختونخوا حکومت کے تمام ادارے، وزرا کرپشن میں ملوث ہیں، گورنر فیصل کریم کنڈی

’ایران پر اسرائیلی حملے کے خلاف پاکستان کا مؤقف واضح‘

وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران پر اسرائیلی حملے کے خلاف دوٹوک مؤقف اپنایا، جس پر ایران کے مستقل مندوب نے پاکستان کے کردار کو سراہا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت اپنے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے اور پاکستان ہر مشکل وقت میں ایرانی عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔

’فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی‘

عطااللہ تارڑ نے کہاکہ پاکستان نے ہمیشہ غزہ کے نہتے عوام پر ہونے والے مظالم کی بھرپور مذمت کی ہے۔ فلسطینی کاز پاکستان کے دل کے قریب ہے اور ہر عالمی فورم پر ان کے حق میں آواز بلند کی جاتی رہی ہے۔

’بجٹ اور معیشت پر حکومتی مؤقف‘

وفاقی وزیر نے بجٹ پر بات کرتے ہوئے کہاکہ اللہ کے فضل سے کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہو چکا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیاکہ پی ٹی آئی نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ترسیلات زر سے روکنے کی کوشش کی، مگر اوورسیز پاکستانیوں نے ریکارڈ ترسیلات وطن بھیج کر حکومت پر اعتماد کا اظہار کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ تنخواہ دار طبقے کو تنخواہوں میں اضافے اور ٹیکس میں نرمی کے ذریعے بھرپور ریلیف دیا گیا۔ ملک میں ٹوبیکو مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہاکہ کراچی بندرگاہ پر فیس لیس اسیسمنٹ سسٹم متعارف کرایا گیا جس سے کنٹینر کلیئرنس چند گھنٹوں میں ممکن ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں شہباز شریف کی قیادت میں معیشت بحال، 9 مئی کا بیانیہ دفن ہوچکا، عطا تارڑ

وزیر اطلاعات نے مزید کہاکہ بینکوں پر پہلی بار ونڈ فال ٹیکس عائد کیا گیا، جس کے نتیجے میں وزیراعظم کی خصوصی نگرانی میں34.5 ارب روپے قومی خزانے میں واپس آئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں، آئی سی سی نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادو کو خبردار کردیا

بھارت نے شیخ حسینہ کی میزبانی کرکے بنگلہ دیش سے تعلقات خراب کیے، محمد یونس

کرایوں میں سالانہ اضافہ معطل، سعودی ولی عہد کی ہدایت پر بڑا اقدام

وہ کون سی بیماری ہے جو انسان کو نڈر بنادیتی ہے، کیا یہ بے خوفی مفید ہے؟

منڈی بہاؤالدین: ایچ پی وی ویکسینیشن مہم کے دوران ہیلتھ ورکر پر تشدد، مقدمہ درج

ویڈیو

سیلاب متاثرین کی مالی مدد کے نظام کا فیصلہ وفاق کرے گا صوبے نہ کودیں، بی آئی ایس پی چیئرپرسن روبینہ خالد

کوئٹہ: ’آرٹسٹ کیفے تخلیق، مکالمے اور ثقافت کا نیا مرکز

’میڈ اِن پاکستان‘ نمائش: پاکستانی مصنوعات کی بنگلہ دیش میں دھوم مچ گئی

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی